ثواب والے اعمال

مشترکہ فنڈ سے ایک بندے کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانے کا حکم

فتوی نمبر :
88330
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نوافل عبادات / ثواب والے اعمال

مشترکہ فنڈ سے ایک بندے کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانے کا حکم

ہمارے مدرسے میں طلبہ نے آپس میں چندہ کرکے چائے اور دیگر ضروریات کے لیے ایک فنڈ بنایا ہوا ہے۔ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کسی طالب علم کا کوئی مہمان آ جاتا ہے، تو طلبہ اسی مشترکہ فنڈ سے اس کے لیے چائے یا ناشتہ تیار کر دیتے ہیں۔ اسی طرح بعض اوقات اساتذہ کرام کی خدمت کے لیے بھی اسی فنڈ سے انتظام کیا جاتا ہے۔ براہِ کرم بتائیں کہ شریعت کی رو سے ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر تمام شرکاء عاقل و بالغ اور خود مختار ہوں اور اس مشترکہ فنڈ سے کسی مہمان وغیرہ کے اکرام پر بخوشی راضی ہوں اور دوسرے شرکاء سے اس کی صراحت بھی کروالی جائے تو اس صورت میں یہ اکرام بلاشبہ جائز اور درست ہے ورنہ اس سے احتراز اور اپنی جیبِ خاص سے اپنے مہمان وغیرہ کا اکرام لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی المشکوٰۃ: (عن ابی حرۃ الرقاشی عن عمہٖ قال قال رسول اﷲ ﷺ الا لا تظلموا الا لا یحل مال امریٔ الا بطیب نفسٍ منہ، رواہ البیہقی فی شعب الایمان)۔ (کتاب البیوع، باب الغصب والعارية، الفصل الثانی،ج: 1،ص:261، ط: رحمانيه)۔
وفی مرقاة المفاتيح: (" لا تظلموا ") أي: لا يظلم بعضكم بعضا كذا قيل، والأظهر أن معناه: لا تظلموا أنفسكم، وهو يشمل الظلم القاصر والمعتدي (" ألا ") للتنبيه أيضا وكرره تنبيها على أن كلا من الجملتين حكم مستقل ينبغي أن ينبه عليه، وأن الثاني حيث يتعلق به حق العباد أحق بالإشارة إليه، والتخصيص لديه (" لا يحل مال امرئ ") أي: مسلم أو ذمي (" إلا بطيب نفس ") أي: بأمر أو رضا منه الخ۔ (كتاب البيوع، باب الغصب والعارية،ج: 5،ص:1974،ط: دارالفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88330کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زندوں کو ثواب ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ثواب والے اعمال 1
  • تبلیغی بیان میں بیٹھنا زیادہ افضل ہے یا انفرادی نما ز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے ٹریننگ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • کیا آپؑ کے ساتھ بھی کراماً کاتبین تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • کیا مرحومین کےایصال ثواب کےلیے نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • خود نبی کریمﷺ کلمہ طیبہ کن الفاظ میں پڑھتے تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • حضرت خدیجہؓ کی سابقہ اولاد کے جنتی وجہنمی ہونے سے متعلق تعارض کا دفعیہ:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • مسلمان کے لیے کسی امام کے ساتھ ہاتھ پر بیعت کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • رسول اللہ ﷺ کا یہودی لڑکے کی عیادت کیلئے جانا اور اسکا قبولِ اسلام

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت عقبہ بن نافع کی تاریخ ولادت اور صحابیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • عورت کو بیعت کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • نبی کریم ﷺ کا دو بیویوں کو مقاربت سے پہلے طلاق کی حقیقت:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سید الاستغفار کے پڑھنے کا وقت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ براءت سے متعلق

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ برأت یعنی پندرہ شعبان سےمتعلق فضائل

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ کھیل میں کامیابی پر سجدۂ شکر کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • اشراق کی فضیلت کے حصول کے لۓمسجد ہی میں بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • کیا قرآن کا ترجمہ پڑھنے سے تلاوت کا ثواب ملتاہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حقوق العباد کی اہمیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • وتر کی نماز سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جمعہ کے دن سورہ کہف کب پڑھنی چاہیئے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سورۃ الواقعہ،حم سجدہ اور سورۃ الملک مغرب کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ بنانے پر ثواب ملنےکا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
Related Topics متعلقه موضوعات