خرید و فروخت

قسطوں پر خرید وفروخت کی ایک مخصوص صورت کا حکم

فتوی نمبر :
88537
| تاریخ :
2025-11-03
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قسطوں پر خرید وفروخت کی ایک مخصوص صورت کا حکم

ہم قسطوں کا کاروبار کرتے ہیں، بعض اوقات ہمارے پاس کسٹمر آتا ہے کہ ہمیں پیسوں کی ضرورت ہے ،ہم اسے کہتے ہیں کہ ہم پیسوں کا کام نہیں کرتے ،اگر آپ کو کوئی موبائل چاہیے تو وہ ہم آپ کو دے دیتے ہیں، پھر چاہے آپ خود استعمال کریں یا مارکیٹ میں فروخت کرکے ان پیسوں سے اپنی ضرورت پوری کرلیں، وہ آپ کی مرضی ہے، کیا ہمارا یہ معاملہ اس صورت میں جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل قسطوں کی بیع درست ہونے کی شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے قسطوں پر موبائل بیچتاہو تو یہ بیع درست منعقد ہوجائےگی ، اگر چہ مشتری بعد میں اس کو فروخت کرکے اپنی ضرورت پوری کرلے۔جبکہ قسطوں پر خرید وفروخت درج ذیل چار شرطوں کے ساتھ شرعاً بھی جائز ہے، ورنہ نہیں:
(1) مجلس عقد میں یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا۔
(2) ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے ۔
(3) یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہو نگی ۔
( 4) کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو ۔ چنانچہ ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے قسطوں پر خرید وفروخت بلا شبہ جائز اور درست ہے ۔
نیز اس صورت میں اسی کسٹمر سے براہِ راست یا اپنے ہی کسی بندہ کو بیچ میں واسطہ بناکر دوبارہ مذکور موبائل کم قیمت پر خریدنا شرعاً جائز نہیں، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی فقہ البیوع: وکما یجوز ضرب الأجل لأداء الثمن دفعۃً واحدۃً ، کذلک یجوز ان یکون اداء الثمن بأقساط، بشرط أن تکون آجل الأقساط ومبالغھا معینۃ عند العقد ، وقد یسمی " البیع بالتقسیط" الخ (المبحث الخامس ج:1 ص: 539 ط: معارف القرآن)۔
وفی الدر المختار: (و) فسد (شراء ما باع بنفسه أو بوكيله) من الذي اشتراه ولو حكما كوارثه (بالأقل) من قدر الثمن الأول (قبل نقد) كل (الثمن) الأول. صورته: باع شيئا بعشرة ولم يقبض الثمن ثم شراه بخمسة لم يجز وإن رخص السعر للربا....(ولا بد) لعدم الجواز (من اتحاد جنس الثمن) وكون المبيع بحاله (فإن اختلف) جنس الثمن أو تعيب المبيع (جاز مطلقا) كما لو شراه بأزيد أو بعد النقد الخ(کتاب البیوع، ج:6،ص: 432،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88537کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات