نماز جنازہ

ولی سے پوچھے بغیر جنازہ کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
88591
| تاریخ :
2025-11-05
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

ولی سے پوچھے بغیر جنازہ کروانے کا حکم

والد کا انتقال ہوا تو کسی نے رابطہ نہیں کیا، بس ایک میسج بھیج دیا کہ انتقال ہو گیا ہے، نہ جنازے کا وقت بتایا، نہ کچھ اور۔ میں اکلوتا بیٹا ہوں۔ ہو سکتا ہے وارث سے پوچھے بغیر جنازہ ؟ کیا یہ شرعاً درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر میت کا قریبی وارث مثلاً (کلوتا بیٹا) ایسے مقام پر موجود ہو کہ اس کے آنے کا انتظار کرنے سے نماز جنازہ اور تدفین میں غیر معمولی تاخیر کا اندیشہ ہو تو فقہ حنفی کے مطابق اس قریبی وارث کی ولایت ساقط ہو جاتی ہے، اور پھر دور کے وارث یا اہل محلہ کو نماز جنازہ اور تدفین کا حق حاصل ہوتا ہے، لیکن اگر قریبی وارث موجود تھا اور اس کے آنے میں ایسی کوئی تاخیر نہ تھی جس سے نماز جنازہ و تدفین میں غیر ضروری تاخیر لازم آتی، تو پھر اس کی اجازت کے بغیر جلد بازی میں جنازہ اور تدفین کرنا خلاف اولی اور ناپسندیدہ ہے، تاہم نماز جنازہ بہرحال درست ادا ہو جائے گی، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائل والد مرحوم کے جنازے اور تدفین میں بروقت پہنچ سکتا تھا، لیکن اس کے باوجود اس کے دیگر اعزه و اقارب نے اس کا انتظار کئے بغیر جنازہ و تدفین کر دی تو ان کا یہ عمل قطعا مناسب نہ تھا جس پر انہیں سائل سے معذرت کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى التاترخانية: إذا كان الأقرب غائبا فالأبعد أولى، فإن قدم الغائب غيره بكتاب كان للأبعد منعه، وحد الغيبة هاهنا أن لا يقدر على القدوم فيدرك الصلاة ولا يقدرون على تأخيرها بقدومة. [(٣/ ٦٢)]
وفي بدائع الصنائع: ‌ولو ‌كان ‌الأقرب ‌غائبا ‌بمكان ‌تفوت ‌الصلاة بحضوره بطلت ولايته وتحولت الولاية إلى الأبعد. ولو قدم الغائب غيره بكتاب كان للأبعد أن يمنعه وله أن يتقدم بنفسه، أو يقدم من شاء؛ لأن ولاية الأقرب قد سقطت لما أن في التوقيف على حضوره ضرر بالميت، والولاية تسقط مع ضرر المولى عليه فتنقل إلى الأبعد. [(1/ 317)]
وفي الدر المختار: (وله) أي للولي ومثله كل من يقدم عليه من باب أولى (الإذن لغيره فيها) لأنه حقه فيملك إبطاله (إلا) أنه (إن كان هناك من يساويه فله) أي لذلك المساوي ولو أصغر سنا (المنع) لمشاركته في الحق، أما البعيد فليس له المنع (فإن صلى غيره) أي الولي (ممن ليس له حق التقديم) على الولي (ولم يتابعه) الولي (أعاد الولي) ولو على قبره إن شاء لأجل حقه لا لإسقاط الفرض؛ ولذا قلنا: ليس لمن صلى عليها أن يعيد مع الولي لأن تكرارها غير مشروع (وإلا) أي وإن صلى من له حق التقدم كقاض أو نائبه أو إمام الحي أو من ليس له حق التقدم وتابعه الولي (لا) يعيد لأنهم أولى بالصلاة منه. [(2/ 223)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88591کی تصدیق کریں
1     213
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات