ہدیہ

ایک بہن کا وراثتی سونے پر ہبہ کا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
88593
| تاریخ :
2025-11-05
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

ایک بہن کا وراثتی سونے پر ہبہ کا دعوی کرنا

میری والدہ محترمہ کو سن 2019 میں کولون کینسر کا مرض لاحق ہوا۔ اس کے بعد دو سال کے عرصے میں انہیں دو مرتبہ فالج (stroke) کا حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ان کے جسم کا ایک حصہ فالج زدہ (paralyzed) ہوگیا۔ اس کے بعد وہ نیورولوجسٹ ڈاکٹر کے زیرِ علاج رہیں۔ جب وہ اپنی دوائیاں باقاعدگی سے لیتی تھیں تو وہ عموماً دو دن تک نیند یا غنودگی میں رہتی تھیں، اور پھر دو دن کے بعد جب جاگتیں تو بالکل ہوش و حواس میں اور تازہ دم ہوتیں۔لیکن اگر دوائی میں وقفہ ہوجاتا تو وہ چیزیں بھول جاتیں، پہچان نہ پاتیں، بات سمجھ نہ پاتیں یا جواب نہ دیتیں۔ والدہ کے انتقال کے بعد ایک بہن نے بتایا کہ والدہ نے اپنی زندگی میں انہیں سونا (Gold items) بطورِ تحفہ دیا تھا، مگر والدہ نے اپنی زندگی میں یہ بات کسی اور بیٹے یا بیٹی کو نہیں بتائی۔ اس تحفے کے لیے جو گواہ پیش کیا گیا ،وہ ایک گھریلو ملازمہ ہے، جس کی تصدیق کسی نے نہیں کی۔ بعد میں باقی بہنوں نے کہا کہ یہ تحفہ غلط ہے اور والدہ نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ بعد ازاں اسی بہن نے، جس کے پاس سونا تھا، کہا کہ اب وہ اسے وراثت میں شمار کرکے تقسیم کرچکی ہیں، مگر کوئی تحریری ثبوت یا گواہی موجود نہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے دو بھائیوں کو کچھ نہیں دیا۔ ایک بھائی نے بعد میں پوچھا تو کہا گیا کہ چونکہ وہ بیرونِ ملک (یو اے ای) میں تھے، اس لیے جب وہ واپس آئیں گے تو ہم تحریری طور پر تقسیم نامہ بنائیں گے۔ مگر بار بار کہنے کے باوجود تحریری تقسیم نہیں کی گئی۔ اب وہی بہن (جس کے پاس سونا ہے) کبھی کہتی ہیں کہ یہ تحفہ تھا اور کبھی کہتی ہیں کہ یہ وراثت ہے۔ انہوں نے بعد میں ایک تحریر بنائی جس میں لکھا ہے کہ جب والد صاحب کی جائیداد سے انہیں حصہ ملے گا تو وہ اس وقت بڑے بھائی کا حصہ دیں گی۔ والد صاحب کی جائیداد کا معاملہ بھی ابھی مکمل نہیں ہوا، کیونکہ چھوٹا بھائی وہ جائیداد خریدنا چاہتا ہے اور اس نے کہا ہے کہ وہ جائیداد اپنے نام پر کرے گا اور اقساط میں رقم ادا کرے گا۔ مزید دو بہنوں کے شناختی کارڈ (NIC) نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ رُکا رہا۔ سوالات برائے فتویٰ :کیا میری والدہ، جنہیں فالج کے حملے ہوئے اور جو کبھی ہوش میں اور کبھی غنودگی میں رہتی تھیں، ان کی ایسی حالت میں دیا ہوا تحفہ (ہبہ) شرعاً معتبر شمار ہوگا؟ اگر والدہ نے تحفہ دیا ہو ،لیکن گواہ، تحریر یا قبضہ ثابت نہ ہو تو کیا وہ شرعاً درست ہبہ ہے یا نہیں؟ اگر یہ تحفہ دراصل وراثتی مال سے متعلق ہو اور باقی اولاد کا حق متاثر ہو رہا ہو تو کیا یہ عمل ظلم یا گناہ شمار ہوگا؟اگر سونے کی تقسیم تحریری یا شرعی طریقے سے نہیں ہوئی اور بعض بہنوں نے رقم لے لی ،لیکن دو بھائیوں کو کچھ نہیں دیا، تو کیا وہ بہنیں شرعاً گناہگار ہوں گی؟شرعی لحاظ سے اب اس سونے کی ملکیت اور وراثتی تقسیم کا درست حکم کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃ سائل کی والدہ اس حد تک ذہنی معذور تھیں کہ وہ صحیح فیصلہ کرنے اور مالی تصرف کی اہل نہ رہی تھیں، تو ایسے حالات میں اُن کے تمام تصرفات شرعاً غیر نافذ سمجھے جائیں گے۔ چنانچہ اس حالت میں اُن کا کسی بیٹی کے حق میں سونا ہبہ کرنا شرعاً معتبر نہیں ہوگا، اور وہ سونا بدستور والدہ ہی کی ملکیت شمار ہوگا۔لہٰذا والدہ کے انتقال کے بعد اُن کا تمام ترکہ جس میں مذکور سونا بھی شامل ہے،تمام شرعی ورثاء میں اُن کے مقررہ حصوں کے مطابق تقسیم کرنا واجب ہے۔ اس بنا پر بعض بہنوں کا والدہ کے ترکہ میں سے حاصل شدہ سونا آپس میں تقسیم کر کے دیگر شرعی ورثاء (دوبھائیوں) کو اُن کے حق سے محروم رکھنا شرعاً ناجائز، حرام اور غصب کے زمرے میں آتا ہے،لہذا بہنوں پر لازم ہے کہ وہ یہ سونا تمام ورثاء میں اُن کے شرعی حصوں کے مطابق فوراً تقسیم کرکے اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی سنن ابن ماجہ : و عن انس قال : قال رسول اللہ ﷺ : من فر من میراث وارثه قطع اللہ میراثه من الجنۃ یوم القیامۃ (باب الحیف فی الوصیۃ ،ص: 549 ، ط: البشری)۔
وفی الشامیۃ: (قوله من العته) بالتحريك من باب تعب مصباح (قوله: وهو اختلال في العقل) هذا ذكره في البحر تعريفا للجنون وقال ويدخل فيه المعتوه وأحسن الأقوال في الفرق بينهما أن المعتوه هو القليل الفهم المختلط الكلام الفاسد التدبير، لكن لا يضرب ولا يشتم بخلاف المجنون اهـ وصرح الأصوليون بأن حكمه كالصبي إلا أن الدبوسي قال تجب عليه العبادات احتياطا. ورده صدر الإسلام بأن العته نوع جنون فيمنع وجوب أداء الحقوق جميعا كما بسطه في شرح التحرير الخ (كتاب الطلاق، ج: 3، ص: 243، ط: ایچ ایم سعید )۔
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الأحکام: أن تصرف المعتوه فيما فيه نفع محض كقبول المعتوه الهبة والصدقة والهدية معتبر كما هو مذكور في المادة (967) ولو لم يكن ثمة إذن وإجازة من وليه أما تصرفه الذي فيه ضرر دنيوي محض كأن يهب شيئا لآخر أو يهديه إياه أو يتصدق عليه به فباطل ولو أجازه وليه، والعقود الدائرة بين النفع والضرر تنعقد موقوفة على إجازة الولي إلا أنه يشترط في صحة إجازة المعتوه أن يكون عاقلا بحيث يعلم أن البيع سالب للملكية والشراء جالب لها وإلا فتصرفاته باطلة وإجازتها غير جائزة الخ (الكتاب التاسع الحجر والإكراه والشفعة، الباب الأول في بيان المسائل المتعلقة بالحجر، ج: 2، ص: 700،(المادة978) ط: دار الجيل )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88593کی تصدیق کریں
0     298
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات