میں جاننا چاہتا ہوں کہ Al Rajhi Bank سعودی عرب میں ذاتی مالیاتی (پرسنل فنانس) کے حوالے سے سہولت پیش کرتا ہے،انہوں نے مجھے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ مکمل طور پر شریعت کے تحت ہے، اور ان کے شریعی بورڈ کی منظوری سے ہے اور تمام شریعتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔
سوال میں مذکور بینک اگر واقعۃً باقاعدہ مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیرِ نگرانی اپنے تمام مالی معاملات سرانجام دےرہا ہو، تو ایسی صورت میں مذکورہ بینک کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہوگی، تاہم اس حوالے سے اگر وہاں کے مقامی علماء سے بھی استفسار کر لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔