میرے اور میری بیوی کے درمیان کسی مسئلہ میں تکرار ہوا ، جس میں ، میں نے اسے کہا " کہ اگر آئندہ میری والدہ سے بد تمیزی کی، تو تمہیں تین طلاق ہیں " اس کے کچھ عرصہ بعد ہمارے درمیان پھر لڑائی ہوئی، جس میں میری بیوی نے میری والدہ سے بد تمیزی کی، اور اس دوران بھی میں نے اسے ایک دفعہ یہ کہا کہ اگر تم ابھی اپنی والدہ کے ساتھ اس گھر سے گئی تو میرا اور تیرا واسطہ ختم ہے ۔اور دوسری دفعہ یہ الفاظ کہے کہ اگر تم اپنی والدہ کے ساتھ گئی " تو میں تمہیں ہوش و حواس میں طلاق دیتا ہوں، اس کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ گئی ۔
سوال یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں میری بیوی پر کتنی طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں سائل نے جب پہلی بار لڑائی و جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " کہ اگر آئندہ میری والدہ سے بد تمیزی کی، تو تمہیں تین طلاق ہیں " کہے تو اس سے اس کی بیوی پر تین طلاقیں معلق ہوچکی تھیں چنانچہ اس کے بعد جب بیوی نے سائل کی والدہ سے دوبارہ اسی قسم کی بدتمیزی کی ،یا اسی نوعیت کی کوئی ایسی بدتمیزی کی ہو جسے عرفِ عام میں بدتمیزی شمار کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں سائل کی بیوی پر تینوں معلق طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ،اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح ہوسکتا ہے، جبکہ بقیہ الفاظ طلاق محل باقی نہ رہنے کی وجہ سے لغو ہو اور بے اثر ہوچکے ہیں لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ،ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
کافی الفتاوی الھندیۃ: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق.(420/1)
وفی بدائع الصنائع :وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله – عز وجل – {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: ٢٣٠] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة.(295/3)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0