خرید و فروخت

زمین خریدار کے نام کراتے وقت کی قیمت وصول کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
88960
| تاریخ :
2025-11-18
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

زمین خریدار کے نام کراتے وقت کی قیمت وصول کرنے کا حکم

مؤدبانہ گزارش ہے کہ میرے والد نے ایک شخص کو زمین بیچی تھی۔ وہ تقریباً چھ کینال کا رقبہ ہے۔ اس وقت 1986 میں اس نے وہ زمین ساٹھ ہزار روپے میں بیچی تھی۔ وہ زمین جن کو بیچی تھی، ابھی تک ان کے نام پر نہیں ہوئی۔ ابھی میرے والد بھی انتقال ہوگیا ہے، جس نے زمین بیچی تھی، اور جس نے خریدی تھی، اس کا بھی انتقال ہوگیا ہے۔ خریدنے والے کے بچے ، بیچنے والے کے بچوں سے بول رہے ہیں کہ یہ زمین ہمارے نام پہ کردو۔ گواہوں میں دو گواہ ابھی بھی زندہ ہیں۔ جس نے زمین بیچی تھی اس کے بچے اگر ان سے اضافی روپے لینا چاہیں تو کیا لے سکتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ زمین کی قیمت اس وقت 5400000 لاکھ روپے ہے۔
نوٹ: زمین پر مشتری کا قبضہ اسی وقتِ خرید سے ہے۔ لیکن کاغذات میں ابھی تک ہمارے والد کے نام پر ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کے والد مرحوم نےجب مذکورہ زمین 1986ء میں ساٹھ ہزار روپے کے عوض فروخت کردی تھی، اور خریدار نے اسی وقت زمین پر قبضہ بھی حاصل کرلیا تھا،تو قبضہ ہو جانے کے بعد وہ زمین شرعاً مکمل طور پر مشتری کی ملکیت بن چکی تھی ، چاہے قانونی کاغذات میں ان کے نام منتقل نہ ہوئی ہو ،چنانچہ قانونی کاغذات میں اندراج کا نہ ہونا شرعاًملکیت پر اثرانداز نہیں ہوگا۔اس لیےمرحوم فروخت کنندہ کے ورثاء کے لئے اب اس زمین کی موجودہ قیمت کے اعتبار سے کوئی اضافی رقم لینا شرعاً جائز نہیں،جس سے بہرصورت احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح المجلۃ: البیع النافذ یفید الحکم فی الحال أی ثبوت الملک فی البدلین لکل منھما فی بدل، و ھذا ھو الحکم الأصلی (إلی قولہ) إذا کان البیع لازما نافذا فلیس لأحد المتبایعین الرجوع عنہ أی وإن لم یتفرق مجلس العقد إلخ۔ (الباب فی بیان أنواع البیع و أحکامہ، الفصل فی بیان أحکام أنواع البیوع، ج 2، ص 273، ط: رشیدیۃ)۔
وفی الدر المختار: و حکمہ ثبوت الملک إلخ۔
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ و حکمہ ثبوت الملک) أی فی البدلین لکل منھما فی بدل، وھذا حکمہ الأصلی، والتابع وجوب تسلیم المبیع والثمن، ووجوب استبراء الجاریۃ علی المشتری، وملک الاستمتاع بھا، وثبوت الشفعۃ لو عقارا إلخ۔ (کتاب البیوع، ج 4، ص 506، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: أما حکمہ فثبوت الملک فی المبیع وفی الثمن للبائع إذا کان البیع باتا وإن کان موقوفا فثبوت الملک فیھما عند الإجازۃ کذا فی محیط السرخسی إلخ۔ (کتاب البیوع، الباب فی تعریف البیع ورکنہ وشرطہ وحکمہ وأنواعہ، ج 3، ص 2، ط: دار الفکر )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88960کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات