طلاق معلقہ

"اگر تمہارے بیٹے نے کہیں اور شادی کی تو ،تو میری طرف سے آزاد ہے"کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
89008
| تاریخ :
2025-11-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"اگر تمہارے بیٹے نے کہیں اور شادی کی تو ،تو میری طرف سے آزاد ہے"کہنے کا حکم

شوہر نے بیوی کو کہا تھا کہ اگر تمہارے بیٹے نے کہی اور شادی کی تو میری طرف سے آزاد ہو، اور یہ الفاظ اس نے 3 بار بولے ہیں ،اب اگر اس کا بیٹا شادی کرتا ہے تو کیا اس کی ماں کو طلاق ہو جائے گی یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "آزاد ہو" کا جملہ ہمارے عرف میں صریح طلاق کے لئے ہی استعمال ہوتا ہے ، اور طلاق کی نیت کیے بغیر بھی اس سے طلاق واقع ہو جاتی ہے، چنانچہ جب شوہر نے اپنی بیوی کو مذکور الفاظ" اگر تمہارے بیٹے نے کہیں اور شادی کی تو میری طرف سے آزاد ہو" تین مرتبہ کہہ دیے تو اس سے تین طلاقیں معلق ہو چکی ہیں اب اگر بیٹا والد کے متعین کر دہ جگہ ( جس کی وجہ سے والد نے طلاق معلق کی ہے) کے علاوہ کسی اور جگہ شادی کر لیتا ہے تو شادی کرتے ہی اس کی والد ہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو جائے گی ،جس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا اور نہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ با ہم عقدِ نکا ح ہوسکتا ،جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت (قولہ: فیقع بلانیۃ للعرف) ای فیکون صریحا لا کنایۃ بدلیل عدم اشتراط النیۃ الخ (کتاب الطلاق ج: 3، ص : ـ252، ط: سعید)۔
و فیہ أیضاً: بخلاف فارسية قوله سرحتك وهو " رهاء كردم " لأنه صار صريحا في العرف على ما صرح به نجم الزاهدي الخوارزمي في شرح القدوري اهـ (إلی قولہ) فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا الخ ( باب الکنایات، ج: 3، ص: 299، ط: سعید )۔
و فی الھندیۃ: و إذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاً الخ ( الفصل الثالث فی تعلیق الطلاق، ج: 1، ص: 420، ط: ماجدیۃ )۔
و فی البدائع: و اما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک، وزوال حل المحلیۃ ایضا حتی لایجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج خر، لقولہ عز و جل (فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ سواء طلقھا ثلاثا متفرقا أو جملۃ واحدۃ الخ (فصل فی حکم الطلاق البائن، ج: 3، ص: 187، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89008کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات