ہدیہ

شادی کے موقع پر دیے جانے والے تحائف کس کی ملکیت شمار ہونگی؟

فتوی نمبر :
89282
| تاریخ :
2025-11-29
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

شادی کے موقع پر دیے جانے والے تحائف کس کی ملکیت شمار ہونگی؟

دو یتیم بچیوں کے والد کے انتقال کے بعد ان دونوں کو ان کے والد کی میراث میں ملے ہوئے حصے میں سے دونوں بچیوں کی شادی کے تمام اخراجات انہی دونوں بچیوں کے میراث کے حصے میں سے کیے گئے، اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ شادی کے موقع پر جو مہمانوں نے تحفے، تحائف اور نقدی رقوم ( جسے ”نوتہ“ کہا جاتا ہے) دیے، تو کیا اس نوتے اور تحائف پر انہی یتیم بچیوں کا حق ہوگا ؟کیونکہ شادی انہی کی تھی اور انہی کی مال سے ہو رہی تھی،یا پھر نوتہ کسی اور شخص جیسے سوتیلی ماں کا حق شمار ہوگا، شرعاً نوتے کے حق کا فیصلہ کس بنیاد پر ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شادی بیاہ کے موقع پر تحفے،تحائف اوربطور گفٹ(ہدیہ) دیےجانے والےلفافے کا اصل مالک شرعاًوہی شخص ہوگاجس کے نام پر یہ دیے گئے ہوں،چنانچہ اگر یہ لفافے اور تحائف ان بچیوں کے نام پر ہوں تو وہ انہی کاحق ہوگا، اگر ان کے شوہر کے نام پر ہوں تو اس کے، اور اگر ان بچیوں کے والد یا سوتیلی والدہ کے نام پر ہوں تو وہ اس کی ملکیت شمار ہونگے،اور اگر کسی کے نام پر نہ ہوں اور تحقیق کرنا بھی ممکن نہ ہو تو عرف کو دیکھا جائے گا، عرف میں یہ تحائف جس کےسمجھے جاتے ہوں اسی کے ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درر الاحکام: الهدايا التي تأتي في الختان أو الزفاف تكون لمن تأتي باسمه من المختون أو العروس أو الوالد والوالدة وإن لم يذكر أنها وردت لمن ولم يمكن السؤال والتحقيق فعلى ذلك يراعى عرف البلدة وعادتها الخ(المادة 876، الهدايا التي تأتي في الختان أو الزفاف،ج2، ص481، ط:دار الجیل)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89282کی تصدیق کریں
0     173
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات