نماز جنازہ

نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنا

فتوی نمبر :
89739
| تاریخ :
2025-12-08
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنا

میں پیدائشی فقہ حنفی کا تابع ہوں ،لیکن نمازجنازہ میں احناف کے نزدیک سورہ فاتحہ نہیں ہے، لیکن امام شافعی کہتے ہیں کہ یہ واجب ہے ، کیا میں امام شافعی کی پیروی کرسکتا ہوں ؟ براۓ مہربانی میری رہنمایئ کریں جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نماز جنازہ اصلا دعا ہے ،لہذا اس میں سورہ فاتحہ بطور دعا تو پڑھی جاسکتی ہے ،لیکن بطور قراءت پڑھنا درست نہیں ، اور یہی مؤقف چونکہ راجح ہے ،اور حضرات صحابہ وتابعین ؒ کے آثار سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے ،لہذا سائل کیلئے محض خواہش نفسانی کی بناء پر دوسرے مؤقف پر عمل کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما فی المرقاۃ : و قال ابو حنیفۃ :لیست بواجبۃ (الی ان قال)وفی شرح ابن الھمام :قالوا: لا یقرء الفاتحۃ الا ان یقرءھا بنیۃ الثناء ولم تثبت القراءۃ عن رسول اللہ ، وفی مؤطا مالک : عن نافع ان ابن عمر کان لا یقرءھا فی الصلاۃ علی الجنازۃ (کتاب الجنائز،المشی بالجنازۃ والصلاۃ علیھا، ج:4 ،ص:141 ، ط:حقانیہ ،)
وفی الدرۤـ(ولا قراءۃ فیھا ولا تشھد) وعین الشافعی فی الاولی و عندنا تجوز بنیۃ الدعاء و تکرہ بنیۃ القراءۃ (کتاب الجنائز ، ج:2 ،ص:214، ط:سعید)
وفی اصول الافتاء : و لکن العامی الذی لایستطیع ان یقارن بین ھذہ الاراء علی اساس الدلیل الشرعی لو اتیح لہ ان یاخذ بما شاء ویرد ما شاء ،فانہ یخشی علیہ ان یاخذمن ھذہ الاقوال ما یوافق ھواہ ۔۔۔۔۔۔۔فمن ھنا دعت الحاجۃ الی التمذھب بمذھب معین ،(ص:78 ،ط:معارف القران)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89739کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات