خرید و فروخت

ڈراپ شپنگ کے ذریعہ کاروبار کرنا

فتوی نمبر :
90247
| تاریخ :
2025-12-23
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ڈراپ شپنگ کے ذریعہ کاروبار کرنا

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہم دو افراد آن لائن سیلنگ کا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ۔ ہماری اپنی ایک ویب سائٹ ہے اور فیس بک وانسٹا گرام پر بھی کاروباری پیجز موجود ہیں۔
ہمارے مختلف وینڈرز (Suppliers) ہیں جو ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے کپڑوں ،کھلونوں اور الیکٹرانک اشیاء کی تصاویر اور ان کی ہول سیل قیمتیں فراہم کرتے ہیں ۔ ہم انہی تصاویر کو اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر ریٹیل قیمت کے ساتھ لگا دیتے ہیں ۔
جب کوئی گاہک ہمیں آرڈر دیتا ہے تو ہم اس کے بعد وینڈر سے وہ سامان خریدتے ہیں، اور وینڈر ہی وہ سامان کورئیر کے ذریعے براہ راست گاہک کو بھیج دیتا ہے ۔ ہم گاہک سے وصول کی گئی رقم میں سے وینڈر کو اس کی قیمت ادا کرتے ہیں، جبکہ باقی رقم ہمارا منافع ہوتی ہے۔
براہ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں:کیا مذکورہ طریقے سے کیا جانے والا آن لائن کاروبار فقۂ حنفی کے مطابق جائز ہے یا نہیں؟
اگر یہ طریقہ شرعا درست نہیں تو اسے کس طرح جائز بنایا جا سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خریدو فروخت کے شرعاً جائز ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ بیچنے والا جس چیز کو بیچ رہا ہے،وہ اس کی ملکیت اور حسی یا معنوی قبضے میں ہو، اور اگر وہ کسی ایسی چیز کو بیچتا ہے جو اس کی ملکیت میں نہیں ہے یا ابھی تک اس کے قبضہ میں نہیں آئی تو بیع درست نہیں ہوتی ۔
چنانچہ صورتِ مسؤلہ میں سائل اورا س کاساتھی اگر وینڈرز سے کپڑے ،کھلونے ،اور الیکٹرانک اشیاء خریدےیا حسی اورمعنوی قبضہ کئے بغیرمحض ان اشیاء کی تصاویر اسٹیٹس پر لگاکر آگے کسٹمرکو بیچتاہے تویہ طریقہ شرعاً درست نہیں ، البتہ اس کے جواز کی دو صورتیں ممکن ہیں ، جیسا کہ ذیل میں آرہا ہے :
ایک صورت یہ ہوسکتی ہے کہ سائل اوراس کاساتھی پہلے وینڈر سے سامان خود خرید لیں اور کم از کم اس پر حکمی قبضہ حاصل کر لیں (مثلاً سامان ان کے نام پر مخصوص کرکےگودام میں علیحدہ رکھ دیاجائے اور ترسیل ان کی اجازت سے ہو)اس کے بعد اسے آگے گاہک کو فروخت کریں، اگرچہ ڈیلیوری براہِ راست وینڈر کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو، تو یہ صورت بھی شرعاً جائز ہوگی۔
دوسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ سائل اور اس کاساتھی وینڈرز سے یہ طے کرلے کہ ہم آپ کی پراڈکٹس آگے فروخت کروں گے اور آپ اس کے عوض ہمیں ہرشیئ پر اتنی رقم بطور کمیشن ادا کریں گے، چنانچہ وینڈرزسے اپنا مارجن طے کرنے کے بعد وہ چیز آگے فروخت کرنا اور اس پر اپنا کمیشن لینا درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع: ومنها: وهو شرطُ انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكًا للبائع عند البيع، فإن لم يكن لا ينعقد... وهذا بيع ما ليس عنده، ونهى رسول الله ﷺ عن بيع ما ليس عند الإنسان... (ومنها) القبض في بيع المشتري المنقول، فلا يصح بيعه قبل القبض؛ لما روي أن النبي ﷺ «نهى عن بيع ما لم يُقبض» الخ( کتاب البیوع، فصل فی الشرط الذی یرجع الی المعقود علیہ،ج5،ص146،ط:ایچ ایم سعید)۔
وفی الھدایۃ: قال (ولا یجوز بیع السمک قبل أن یصطاد) لأنہ باع مالایملکہ، (ولا فی حظیرۃ إذا کان لا یوخذ إلا بصید) لأنہ غیر مقدور التسلیم، ومعناہ إذا أخذہ ثم القاہ فیھا لوکان یوخذ من غیر حیلۃ جاز، إلا إذا اجتمعت فیھا بانفسھا ولم یسد علیھا المدخل لعدم الملک، قال: (ولا بیع الطیر فی الھواء) لأنہ غیر مملوک قبل الأخذ وکذا لو ارسلہ من یدہ لأنہ غیر مقدور التسلیم الخ(کتاب البیوع،باب البیع الفاسد،ج3، ص44،ط:دار احیاء التراث العربی)۔
وفی الدر المختار: وأما الدلال فإن باع العین بنفسہ بإذن ربھا فاجرتہ علی البائع وإن سعی بینھما وباع المالک بنفسہ یعتبر العرف وتمامہ فی شرح الوھبانیۃ،
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ:یعتبر العرف)فتجب الدلالۃ علی البائع أو المشتری اوعلیھما بحسب العرف جامع الفصولین الخ( کتاب البیوع،ج4،ص560،ط:ایچ ایم سعید)۔
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ: ‌تصح ‌الوكالة ‌بأجر، ‌وبغير ‌أجر، لأن النبي صلى الله عليه وسلم كان يبعث عماله لقبض الصدقات، ويجعل لهم عمولة (1). فإذا تمت الوكالة بأجر، لزم العقد، ويكون للوكيل حكم الأجير، أي أنه يلزم الوكيل بتنفيذ العمل،الخ( العنصر الثانی : العاقد،الوکالۃ،ج4،ص2997،ط:دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90247کی تصدیق کریں
0     205
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات