خرید و فروخت

زمانہ کے عرف کی وجہ سے بیع مصراۃ کو جائز قرار دینا

فتوی نمبر :
90620
| تاریخ :
2026-01-05
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

زمانہ کے عرف کی وجہ سے بیع مصراۃ کو جائز قرار دینا

بیع مصراۃ کا حکم شرعاً ناجائز ہے، لیکن عام طور پر بیع اسی طرح ہوتی ہے، اب اگر کوئی شخص دودھ تھنوں میں جمع نہ کرے تو بھی خریدنے والا یہی سمجھ کر قیمت وغیرہ لگاتا ہے کہ یہ دودھ تھنوں میں کچھ دنوں کا جمع کیا ہوا ہے۔ تو کیا اس کے جواز کی کوئی صورت بحالتِ مجبوری جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ”بیعِ مُصَرّاة“ چونکہ شرعاً ناجائز اورحرام ہے،لہٰذا محض عرف یا مارکیٹ کے چلن کی بنیاد پر، یا مبینہ مجبوری کے نام پر، اس کو جواز فراہم کرنے کی صورتیں تلاش کرنادرست نہیں ،کیونکہ شریعت میں مجبوری (ضرورت یا اضطرار) اسی وقت معتبر ہوتی ہے، جب حرام سے بچنے کی کوئی اور صورت ممکن نہ ہو،چونکہ عام تجارتی دباؤ، مارکیٹ کا رواج، یا نفع میں کمی کا خدشہ شرعی مجبوری نہیں ہے۔ اس لیےبیعِ مُصَرّاة یا اس کے مشابہ تدلیسی صورتوں کوبحالتِ مجبوری بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: تحت (قوله: بخلاف الشاة المصراة) روي أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (لاتصروا الإبل والغنم فمن ابتاعھا بعد ذلك فھو بخير النظرين بعد أن يحلبھا، فإن رضيھا أمسكھا، وإن سخطھا ردها وصاعا من تمر) متفق عليه شرح التحرير وتصروا بضم التاء وفتح الصاد من التصرية وهي ربط ضرع الناقة أو الشاة وترك حلبھا اليومين أو الثلاثة حتى يجتمع اللبن قال الشارح في شرحه على المنار وهو مخالف للقياس الثابت بالكتاب والسنة والإجماع من أن ضمان العدوان بالمثل أو القيمة والتمر ليس منھما فكان مخالفا للقياس ومخالفته مخالفة للكتاب والسنة وإجماع المتقدمين فلم يعمل به لما مر، فيرد قيمة اللبن عند أبي يوسف وقال أبو حنيفة ويرجع على البائع بأرشھا اهـ۔ وفي شرح التحرير: وقد اختلف العلماء في حكمھا فذهب إلى القول بظاهر الحديث الأئمة الثلاثة أبو يوسف على ما في شرح الطحاوي للإسبيجابي نقلا عن أصحاب الأمالي عنه والمذكور عنه للخطابي وابن قدامة أنه يردها مع قيمة اللبن ولم يأخذ أبو حنيفة ومحمد به؛ لأنه خبر مخالف للأصول اهـ ۔
والحاصل كما في الحقائق أنه إذا اشتراها فحلبھا فوجدها قليلة اللبن ليس له أن يردها عندنا: وعند الشافعي وغيره له أن يردها مع اللبن لو قائما ومع صاع تمر لو هالكا، وهل يرجع بالنقصان عندنا: فعلى رواية الأسرار لا وعلى رواية الطحاوي نعم. قال في شرح المجموع: وهو المختار؛ لأن البائع بفعل التصرية غر المشتري فصار كما إذا غره بقوله إنھا لبون إلخ۔(مطلب فی مسئلۃ بیع المصراۃ، ج 5، ص 44، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90620کی تصدیق کریں
0     140
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات