طلاق

اپنی مطلقہ سے دوبارہ نکاح کی صورت میں سابقہ نکاح کے حق مہر کا حکم

فتوی نمبر :
90638
| تاریخ :
2026-01-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

اپنی مطلقہ سے دوبارہ نکاح کی صورت میں سابقہ نکاح کے حق مہر کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری شادی کو سات سال ہوچکے ہیں، پچھلے چھ ماہ پہلے میرے شوہر مجھ سے روز لڑائی جھگڑےکرتے تھےاور مجھے گھر سے جانے کا بھی کہتے تھےجس کی وجہ سے میں اپنے والد کے گھرآ گئی ،ان کے اور ان کے والدین کے کہنے پر۔ پھر اسی رات میرے شوہر نے میرے بھائی کو کال کر کے بولا کہ اگر یہ ایک گھنٹے کے اندر گھر واپس نہیں آئی تو میری طرف سے اس کو ایک طلاق ہے اور اس کے بعد عورت گئی نہیں ،جناب مفتی صاحب اس بات کو کہے گئے چھ ماہ ہو چکے ہیں تو جناب مفتی صاحب آپ ہمیں قران و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں کہ آیا یہ طلاق ہوئی ہے یا نہیں ؟جبکہ میری شادی کو سات سال ہو گئے ہیں ابھی تک میرے شوہر نے مجھے میرا حق مہر بھی ادا نہیں کیا ہے برائے مہربانی آپ ہمیں اس مسئلے کے بارے میں فتوی دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہوتو سائلہ کے شوہر نے سائلہ کے بھائی کو فون پر جو الفاظ کہے، اس سےایک طلاق معلق ہو چکی تھی چنانچہ اس کے بعدجب سائلہ ایک گھنٹہ کے اندرشوہر کے ہا ں روانہ نہیں ہوئی تو اس سے سائلہ پر معلق شدہ ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی تھی جس کے بعد سائلہ کے شوہر کو دورانِ عدت (تین ماہواریاں گزرنے سے قبل)رجوع کا حق تھااب اگر اس نے رجوع نہ کیا ہو اور عدت گزر چکی ہو تو وہ طلاقِ رجعی طلاق بائن بن گئی جسکی وجہ سے سائلہ اپنے شوہر کے نکاح سے نکل چکی ہےاور اب اپنی مرضی سے کسی اورشخص سے بھی نکاح کرسکتی ہے،تاہم اگر وہ اپنے سابقہ شوہر سے باہمی رضامندی کی بناءپرنکاح کرنا چاہےتو شرعاً اسکی بھی اجازت ہےلیکن اس کے بعد سائلہ کے شوہر کو صرف دو طلاقوں کا حق ہوگا پھر اگر کسی موقع پر مزید دو طلاقیں دیں گے تو سائلہ اس پر حرمتِ غلیظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی جس کے بعد بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ نکاح بھی نہ ہو سکے گا جبکہ سائلہ اگر اس وقت د وبارہ سابقہ شوہر سے نکاح کا فیصلہ کرتی ہے تو اس دوسرے نکاح میں بھی باہمی رضامندی سےجتنا مہر طے ہوجائے اسکی الگ سے ادائیگی شوہر پر لازم ہوگی اور سابقہ نکاح کا حق مہراگر شوہر نے ادا نہ کیا ہوتو اب فی الفور اس کی ادئیگی لازم ہے لہذا اسے چاہئےکہ سائلہ کا مہر جلد از جلد ادا کرکےاس ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائےبصورت دیگر سائلہ اس کےخلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ‌وفيها) ‌كلها (‌تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما فإنه ينحل بعد الثلاث) لاقتضائها عموم الأفعال(ج:3،ص:352،مط:ایچ ایم سعید)
وفی الھندیۃ: ‌وإذا ‌أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك والإضافة إلى سبب الملك كالتزوج كالإضافة إلى الملك فإن قال لأجنبية: إن دخلت الدار فأنت طالق ثم نكحها فدخلت الدار لم تطلق كذا في الكافي(ج:1،ص:420،مط :مکتبہ ماجدیہ)
وفی الھدایۃ:‌وإذا ‌أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق" وهذا بالاتفاق لأن الملك قائم في الحال والظاهر بقاؤه إلى وقت وجود الشرط فيصح يمينا أو إيقاعا "ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك" لأن الجزاء لا بد أن يكون ظاهرا ليكون مخيفا فيتحقق معنى اليمين وهو القوة والظهور بأحد هذين والإضافة إلى سبب الملك بمنزلة الإضافة إليه لأنه ظاهر عند سببه "فإن قال لأجنبية إن دخلت الدار فأنت طالق ثم تزوجها فدخلت الدار لم تطلق" لأن الحالف ليس بمالك ولا أضافه إلى الملك أو سببه ولا بد من واحد منهما.(ت:2،ص:974 ،مط :مکتبۃ البشری )
وفی الدر المختار : (‌وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) ومنع غيره فيها لاشتباه النسب (لا) ينكح (مطلقة) من نكاح صحيح نافذكما سنحققه (بها) أي بالثلاث (لو حرة وثنتين لو أمة) ولو قبل الدخول،(ج:3،ص:410)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90638کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات