ہدیہ

موہوبہ چیز کو ہبہ کرنے کے بعد پہلے واہب کا ہبہ سے رجوع کرنا

فتوی نمبر :
90774
| تاریخ :
2026-01-10
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

موہوبہ چیز کو ہبہ کرنے کے بعد پہلے واہب کا ہبہ سے رجوع کرنا

السلام علیکم ،میرےبھائی کے سالے (brother in law) نے میری والدہ کو دیگر عزیزوں کی موجودگی میں یہ کہہ کر کے "آپ میری ماں ہے،میں آپ کو آپ کے بیٹے کی حیثیت سے یہ بھینس تحفہ دیتا ہوں ،اس بھینس سے یا اس کے آگے نسل سے میرا یا میری اولاد کا کوئی تعلق نہیں ،آپ اس کو رکھیں ،بیچیں یا کسی کو دیں یا جو مرضی کریں، میرا یا میری اولاد کا یا میرے بہن بھائی کا کوئی تعلق نہیں ،میں اپنی ماں کو تحفہ دے رہا ہوں ،میری والدہ نے وہ بھینس مجھے دےدی ،بعد آزاں والدہ کی وفات کے کچھ عرصہ بعد تقاضہ شروع کردیا ،اب سوال یہ ہے کہ کیا ان کایہ تقاضا درست ہے ؟ اور میرا ان کو بھینس واپس کرنا لازم ہے؟مزید یہ کہ جب مجھے ملی تو وہ بھینس ساتویں دفعہ بچہ دے چکی تھی ،اور اب وہ کہہ رہےہیں کہ مجھے پہلی دفعہ بچہ دئیے ہوئی بھینس دیں ،کیا شرعا میں ان کو بھینس واپس کرنے کا پابند ہوں ؟اور ان کا تقاضہ درست ہے؟کہ دیا ہوا تحفہ واپس مانگ رہےہیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ موہوب لہ اگر فوت ہوجائے ،یا موہوبہ چیز وہ دوسرے کو ہبہ کردے ،تو ایسی صورت میں واہب کو موہوبہ چیز میں رجوع کا حق نہیں رہتا ،لہذا مسئولہ صورت میں سائل کی والدہ کو اگر سائل کے بھائی کے سالے نے مذکورہ بھینس تحفہ میں باقاعدہ مالکانہ قبضہ کیساتھ دیدی تھی ،جیساکہ سوال میں مذکور ہے،تو ایسی صورت میں سائل کی والدہ مرحومہ نے اگر اپنی صحت والی زندگی میں سائل کو مذکورہ بھینس باقاعدہ مالکانہ قبضے کیساتھ گفٹ کردی تھی اور ان کا انتقال بھی ہوگیا ،تو ایسی صورت میں سائل کے بھائی کے سالے کیلئے اب سائل سے اس بھینس کی واپسی کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: "أو يموت أحد المتعاقدين"؛ لأن بموت الموهوب له ينتقل الملك إلى الورثةفصار كما إذا انتقل في حال حياته، وإذا مات الواهب فوارثه أجنبي عن العقد إذ هو ما أوجبه.أو تخرج الهبة عن ملك الموهوب له"؛ لأنه حصل بتسليطه فلا ينقضه، ولأنه تجدد الملك بتجدد سببه(باب الرجوع فی الہبۃ ،ج:3،ص:226 ،ط:دارالتراث العربی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90774کی تصدیق کریں
0     144
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات