طلاق معلقہ

اگر تم نے بحث کی تو م مجھ پر طلاق ہوگی کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
90802
| تاریخ :
2026-01-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

اگر تم نے بحث کی تو م مجھ پر طلاق ہوگی کہنے کا حکم

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

میرا نام [مجاہد] ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک دن میں اپنی بیوی سے ناراض تھا اور سخت غصے میں تھا۔ اُس دوران میں نے کہا:

*"اللہ کی قسم، اگر تم نے مجھ سے دوبارہ بحث کی تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا بلکہ اگر تم نے بحث کی تو تم مجھ پر طلاق ھو گی"*
۔ میں نے یہ بات غصے میں، جذباتی حالت میں کہی اور اب مجھے شدید پریشانی لاحق ہے۔ میں بیوی کو چھوڑنا نہیں چاہتا اور نہ ہی دل سے طلاق دینا چاہتا ہوں۔

براہِ کرم مجھے قرآن و سنت کی روشنی میں فتویٰ دیا جائے کہ میرے ان الفاظ سے کوئی طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ اور اگر یہ قسم شمار ہوتی ہے تو اس کا کفارہ کیا ہوگا؟

جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو مذکور دوسرا جملہ " اگر تم نے بحث کی تو تم مجھ پر طلاق ہوگی " کہہ دیا تو اس سے یہ تعلیق منعقد ہوکر سائل کی بیوی پر ایک طلاق معلق ہوچکی ہے بشرطیکہ سائل نے یہ جملہ ایک بار ہی کہا ہو چنانچہ اس کے بعد سائل کی بیوی جب کبھی اس سے جھگڑا و بحث کرے گی تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائیگی جس کے بعد سائل کو عدت سے رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ۔چنانچہ اگر سائل دوران عدت منہ زبانی رجوع کے الفاظ جیسے میں رجوع کرتا ہوں کہہ کر یا بیوی سے میاں بیوی والا تعلق قائم کرکے یا اسے شہوت سے چھولیتا ہے تو اس سے رجوع درست ہوکر دونوں کا نکاح حسب سابق برقرار رہے گا البتہ اگر سائل نے عدت میں رجوع نہ کیا تو عدت گزرنے سے دونوں میاں بیوی کا نکاح بالکلیہ ختم ہوجائے گا جس کے بعد بیوی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی البتہ اگر عدت گزرنے کے بعد بھی دونوں ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لیئے گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کرکے دوبارہ نکاح کرنا لازم ہوگا بہر دو صورت سائل کو آئندہ کے لیئے فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا ۔ اس لیئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کی جائے

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( و تنحل ) الیمین ( بعد ) وجود ( الشرط مطلقا ) لکن ان وجد فی الملک طلقت و عتق والا لا ( باب التعلیق ، ج : 3 ، ص : 355 ، ط : سعید )
و فی التاتارخانیہ : ولو قال لھا ان شتمتنی فانت طالق فقالت لہ : ای سیاھہ فھذا شتم عرفا : وان کان لا یجب بہ الحد فتطلق بحکم العرف ، و فی الحاوی : ولو قال " ان قذفتنی فانت طالق " فقالت یا ابن الزانیۃ " لا یحنث ، قال الفقیہ : لکن فی زماننا یحنث ( باب الطلاق ، ج : 5 ، ص : 72 ، ط : رشیدیۃ )
و فی الھدایہ : اذا طلق الرجل امراتہ تطلیقۃ فلہ اں یراجعھا فی عدتھا ( ج : 2 ، ص359،کتاب الطلاق )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90802کی تصدیق کریں
0     189
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات