محرم و نامحرم

دیور سے اگر بھابھی کی عصمت محفوظ نہ ہو تو اس سے قطع تعلق کیا جاسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
91069
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

دیور سے اگر بھابھی کی عصمت محفوظ نہ ہو تو اس سے قطع تعلق کیا جاسکتا ہے؟

بخدمت جناب مفتی صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی!
السلام علیکم! گزارش ہے کہ ایک گھرانے میں دو بھائی رہتے ہیں، بڑے بھائی کی شادی کچھ عرصہ پہلے ہو چکی تھی اور ایک دن گھر میں گھر والے موجود نہ تھے تو دیور نے موقع دیکھ کر اپنی بڑی بھابھی جو کمرے میں اکیلی سو رہی تھی، اور گھر میں کوئی دوسرا شخص موجود نہیں تھا اور اپنی بھابھی سے غلط حرکت کرنے کی نیت سے اسے پکڑا اور بھابھی سے زبردستی منہ کالا کرنے کی کوشش کرنے لگا ،جو کہ بھابھی نے شور مچایا اور محلے کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور اس طرح معاملہ بچ گیا، اب آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ ابھی تک بھائی ایک بلڈنگ میں رہتے ہیں ۔آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ تحریر فرمائیں کہ آیا ایسے دیور کے لئے شرعی حکم کیا ہے کہ آیا اس کو معاف کر دینا بہتر ہے ؟ قطع تعلق کیا جائے، کیونکہ ایک بلڈنگ میں رہتے ہوئے آمنا سامنا ہوتا رہتا ہے۔ براہ مہربانی اس مسئلہ کا حل قرآن وحدیث کی روشنی میں ارشاد فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور دیور اپنی اس قبیح حرکت کی وجہ سے بہت سخت گناہ کا مرتکب ہوا ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنی اس حرکت پر بصدق دل تو بہ کرے اور آئندہ اس طرح کی حرکت سے مکمل اجتناب بھی کرے اور وہ واقعی نادم ہو تو بھائی اسے معاف بھی کر سکتا ہے، مگر شخص مذکور کی بھا بھی پر لازم ہے کہ اس سے مکمل پردہ کرے، تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في صحيح مسلم: عن أبي الخير، عن عقبة بن عامر، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إياكم والدخول على النساء» فقال: رجل من الأنصار: يا رسول الله أفرأيت الحمو؟ قال: «الحمو الموت» اھ (4/ 1711) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سمیع اللہ حنیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91069کی تصدیق کریں
0     92
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیاشادی شدہ شخص کا کسی لڑکی سے دوستی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ربیبہ (بیوی کی پہلے شوہر سے بیٹی) کے محرم و نامحرم ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • مرد کے لیے ایسی مجلس میں شریک ہونا جس میں عورتوں کے ساتھ اختلاط ہوتا ہو جائز ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلی بیٹی کے شوہر سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اجنبی عورت سے تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے کیا اس سے نکاح ممنوع ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسلاام میں حجاب نہ کرنے پر سختی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات