محرم و نامحرم

دیور،جیٹھ اور سسرال کے دیگر رشتہ داروں سے پردہ کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
91074
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

دیور،جیٹھ اور سسرال کے دیگر رشتہ داروں سے پردہ کرنے کاحکم

کیا فرماتے ہیں علماء شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر ایک عالم کی بیوی اپنے دیوروں، جیٹھ اور سسرال والے مردوں اور رشتے کے بھائیوں کے سامنے آئے تو اس کے لیے یہ جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دیور ، جیٹھ، یا سسرال کے دیگر غیر محرم مردوں کے سامنے حجاب یعنی پردہ شرعی کے بغیر آنا قطعاً جائز نہیں، پھر یہ دیور وغیرہ عام طور پر اس گھر میں ہوتے ہیں اور گھر یلو تنگی وغیرہ کی وجہ سے ان سے بچنا اور ہر وقت پردہ کرنا مشکل بھی ہوتا ہے لہذا ایسی صورت میں خواتین پر لازم ہے کہ وہ بڑی چادر وغیرہ اوڑھ کر پردہ کریں ۔ اور ان غیر محرموں کے ساتھ بے تکلفي اور نرم لہجے میں بات کرنے یا ہنسی مذاق کرنے سے اور بلا ضرورت سامنے آنے سے مکمل احتراز کریں۔
البتہ اگر ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے بمجبوری کوئی بات کرنی پڑ جائے تو بقدر ضرورت بات کریں اور وہ بھی سخت لہجے میں اور اپنا چہرہ ، ہاتھ ، اور پاؤں وغیرہ کو بھی حتی الامکان چھپا کر رکھیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعیدالرحمن عزیز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91074کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک مغالطہ کہ سالی محرم ہےجب تک بیوی زندہ ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلی بیٹی کے شوہر سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اجنبی عورت سے تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے کیا اس سے نکاح ممنوع ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسلاام میں حجاب نہ کرنے پر سختی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیاشادی شدہ شخص کا کسی لڑکی سے دوستی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکا و لڑکی کا ایک گھر میں تنہا رہنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات