قسط پر گاڑی موٹر سائیکل وغیرہ لینا کیسا ہے
نقد کے معاملے میں ادھار یا قسطوں پر خرید وفروخت کی صورت میں زیادہ قیمت مقرر کرنا شرعاً جائز اور درست ہے ، تاہم اس میں در ج ذیل شرائط کی رعایت رکھنا ضروری ہے،:1۔ مجلس عقد میں ہی یہ طے کر لیا جائے یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا 2۔ہر قسط کی مالیت عقد کے وقت ہی طے کرلی جائے،3۔یہ بھی طے کرلیا جائے کہ کل قسطیں کتنی ہونگی ، 4۔ کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو مذکور شرائط میں سے اگر کوئی ایک شرط بھی فوت ہو جائے تو یہ معاملہ شرعاًجائز نہیں ہوگا۔
کما فی الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع، اھ(مطلب فی الفرق بین الثمن والمبیعات ،ج: 4 :ص 531 ط: سعید)
وفی المبسوط للسرخسی: واذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا(الی قولہ) فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز، اھ(باب بيوع الفاسد، ج: 13 ص: 8: ط:دار المعرفۃ)
و فی شرح المجلة : البیع مع تاجیل الثمن وتقسیطه صحیح یلزم ان تکون المدة معلومة فی البیع بالتاجیل والتقسیط ،اھ(فی بیان المسائل المتعلقۃ بالبیع بالنسیئۃ ،ج:1 ص :166 ،167 ناشر: رشیدیہ)
وفي حاشیۃ ابن العابدین :إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه،اھ( مطلب کل قرض جر نفعاً،ج:5 ص: 166 ناشر : سعید)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1