وقف

جائیداد کے وقف ہونےکا بولنے سے اس جائیداد کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
91226
| تاریخ :
2026-01-21
معاملات / امانات / وقف

جائیداد کے وقف ہونےکا بولنے سے اس جائیداد کی ملکیت کا حکم

السلام علیکم ! محترم علماء کرام میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ میرے سسر جو کہ حیات نہیں ہے اپنی حیات میں اکثر کہا کرتے تھے کہ میری ساری جائیداد وقف ہے سوائے اس بنگلے کے جس میں ہم رہائش پزیر تھے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ اس بنگلے میں بچوں کا حصہ ہے اور باقی ساری جائیداد وقف ہے ۔ میرے سسر کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، ان کے انتقال کو ڈھائی سے تین سال ہوچکے ہیں، مگر اب تک وراثت کی کوئی تقسیم نہیں ہوئی انہوں نے بیٹیوں کو جہیز میں جائیداد دی تھی مگر بیٹوں کے لئے ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ، میں خود اپنے میکے میں رہ رہی ہوں کیونکہ سسر کے انتقال کے بعد اخراجات اٹھانے کے وسائل نہیں تھے، میں ڈھائی تین سال سے اپنے میکے میں رہ رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ اور جائیداد کا کوئی بٹوارہ ابھی تک نہیں ہوا، یعنی وراثت تقسیم نہ ہوسکی وارثوں کے اختلاف کی وجہ سے، ایک اختلاف یہ بھی ہے کہ جائیداد وقف میں جائے گی یا اس کی تقسیم ہوگی ؟ جیسا کہ حکم ہے، کیونکہ میرے سسر جو اپنے حیات میں کہا کرتے تھے کے میری ساری جائیداد وقف ہے سوائے بنگلہ کے، تو انہوں نے اس کے لئے کوئی وصیت کوئی پیپر کوئی دستاویز نہیں چھوڑی جس میں یہ ثبوت ملتا ہوکہ یہ سب وقف کرنا چاہیئے یعنی یہ ساری بات انکی زبانی کلام تھی، جسکا ذکر وہ اکثر و بیشتر رشتہ داروں کے سامنے بھی کرتے تھے ، مگر انہوں نے اپنی حیات میں ایسا کوئی پیپر تیار نہیں کیا نہ کوئی ایسی وصیت تیار کی، تو آپ ہماری رہنمائی فرمائیں کیا کرنا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وقف کے درست ہونے کی منجملہ شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ جس چیز کو وقف کیا جائے، اس سے اپنا قبضہ ختم کرکے جہت موقوفہ میں دے دیا جائے، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائلہ کے سسر نے صرف زبانی کلامی بنگلے کے علاوہ دیگر چیزوں کے بارے میں وقف کی بات کی ہو لیکن ان جائیدادوں سے اپنا تصرف ختم کرکے اپنی ملکیت سے الگ نہیں کیا ہو اور اس کے لئے عملی اقدام بھی نہ کیا ہو تو یہ اشیاء بدستور سائلہ کے سسر کی ملکیت میں باقی رہیں، چنانچہ ا ن کے انتقال کے بعد یہ تمام اشیاء اب ان کے ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوں گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (‌ولا ‌يتم) ‌الوقف (حتى يقبض) لم يقل للمتولي، لان تسليم كل شئ بما يليق به، ففي المسجد بالافراز وفي غيره بنصب المتولي وبتسليمه إياه اھ (کتاب الوقف، ج: 4، ص: 348، ط: سعید)
وفی فقہ الاسلامی وادلتہ: ‌ولا ‌يتم ‌الوقف بناء على القول بلزومه وبناء على رأي محمد حتى يقبض ويفرز؛ لأنه كالصدقة، ولأن تسليم كل شيء بما يليق به، ففي المسجد بالإفراز، وفي غيره بنصب الناظر (المتولي) بتسليمه إياه (باب وقف المشاع، ج: 4، ص: 8219، ط: دارالفکر سوریا)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91226کی تصدیق کریں
0     37
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات