وقف

مسجد کیلئے وقف کی ہوئی زمین کرایہ پر دینے اور اس میں تصرف کا حکم

فتوی نمبر :
91254
| تاریخ :
2026-01-21
معاملات / امانات / وقف

مسجد کیلئے وقف کی ہوئی زمین کرایہ پر دینے اور اس میں تصرف کا حکم

مسئلہ ہذا میں رہنمائی درکار ہے کہ مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی، کیا وقف شدہ زمین لیز پر دے کر آمدن مسجد میں استعمال کی جاسکتی ہے ؟ اور جن کو لیز پر دی گئی تھی، وہ مسجد بنانا چاہتے ہیں ، مسجد کمیٹی متفق نہیں ہے، دوسری مسجد بنانے کے لیے آپس میں اختلاف ہوا ، فیصلہ یہ کرنا چاہتے ہیں کہ موقوفہ زمین میں سے دوسری مسجد کے لیے جگہ خرید کر پہلی مسجد کو پیسے دے دیں یا موقوفہ زمین میں چونکہ عمارت بنانا شروع کر دی ہے اس کے بدلہ میں دوسری جگہ دے دی جائے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسجد کی مملوکہ زمین کو کرایہ پر دینا تو شرعاً جائز اور درست ہے ،البتہ کرایہ دار اپنی مرضی سے اس زمین میں کوئی تصرف نہیں کر سکتا، بلکہ مسجد کمیٹی کی طرف سے طے شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی لازم ہے۔ چنانچہ صورتِ مسؤلہ میں مذکور زمین اگر مسجد کے مصالح کے لیے وقف کی گئی ہو تو وہ زمین مملوکِ مسجد ہے، اس جگہ پر کمیٹی کی اجازت کے بغیر کوئی تعمیر کرنا یا اس جگہ پر مسجد بنانا درست نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔ تاہم اگر مذکور زمین پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہو اور اب تعمیر رکوانے میں انتشار اور فتنے کا قوی اندیشہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں باہمی رضامندی سے اگر مذکور زمین کی قیمت یا اس کے بدلے دوسری کوئی زمین خرید کر پہلی مسجد کے حوالہ کر دی جائے اور اس نئی زمین پر باقاعدہ مسجد بنائی جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق شرح كنز الدقائق: وهذا دليل على أن المسجد إذا احتاج إلى نفقته تؤاجر قطعة منه بقدر ما ينفق عليه اهـ.( [وقف المنقول] ج:5، ص:219، مط: دار الكتاب الإسلامي)۔
وفیہ أیضاً: وإن أراد قيم الوقف أن يبني في الأرض الموقوفة بيوتا يستغلها بالإجارة (الی قوله) كان للقيم أن يبني فيها بيوتا فيؤاجرها لأن الاستغلال بهذا الوجه يكون أنفع للفقراء. اھ(الثامنة في وقف المسجد أيجوز أن يبنى من غلته منارة ج:5، ص:233، مط: دار الكتاب الإسلامي)۔
وفیه أیضاً: سئل عن مسألة استبدال الوقف ما صورته وهل هو على قول أبي حنيفة وأصحابه أجاب الاستبدال إذا تعين بأن كان الموقوف لا ينتفع به وثم من يرغب فيه ويعطي بدله أرضا أو دارا لها ريع يعود نفعه على جهة الوقف فالاستبدال في هذه الصورة قول أبي يوسف ومحمد وإن كان للوقف ريع ولكن يرغب شخص في استبداله إن أعطى مكانه بدلا أكثر ريعا منه في صقع أحسن من صقع الوقف جاز عند القاضي أبي يوسف والعمل عليه وإلا فلا يجوز اهـ. فقد عين العقار للبدل فدل على منع الاستبدال بالدراهم والدنانير الخ ([جعل الواقف غلة الوقف لنفسه أو جعل الولاية إليه] ج:5، ص:231، مط: دار الكتاب الإسلامي)۔
وفی رد المحتار على الدر المختار: ويجب أن يزاد آخر في زماننا: وهو أن يستبدل بعقار لا بدراهم ودنانير فإنا قد شاهدنا النظار يأكلونها، وقل أن يشتري بها بدلا ولم نر أحدا من القضاة فتش على ذلك مع كثرة الاستبدال في زماننا. اهـ. ([مطلب في استبدال الوقف وشروطه] ج:4، ص:386، مط: دار الفكر – بيروت)
وفی العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية : (سئل) في مسجد له متول آجر قطعة منه لرجل ليبني فيه دارا بلا ضرورة داعية لذلك (الی قوله ) فالإيجار المذكور باطل فيهدم ما بنى.اھ([الباب الثاني في أحكام استحقاق أهل الوقف وأصحاب الوظائف] ج:1، ص:181، مط: دار المعرفة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91254کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ قبرستان میں لوگوں کے گزرنے کے لئے مستقل راستہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کے وضو خانے پر امام کی رہائش گاہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ قبرستان کے اوپر مسجد تعمیر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کو وقف اور مسجدِ شرعی بنانے کیلئے کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   وقف 1
Related Topics متعلقه موضوعات