وقف

مسجد کب وقف شمار ہوگی؟ اور وقف ہونے کے بعد کسی اور مقصد میں استعمال کرنا کیسا ہے ؟

فتوی نمبر :
91386
| تاریخ :
2026-01-26
معاملات / امانات / وقف

مسجد کب وقف شمار ہوگی؟ اور وقف ہونے کے بعد کسی اور مقصد میں استعمال کرنا کیسا ہے ؟

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!گزارش یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک زمین ہے جس کا اندراج سرکاری ریکارڈ (جمع بندی) میں اس طرح درج ہے: • زمین کا نام: مسجد عائشہ صدیقہ • متولی کا نام: عرفان الحق ۔یہ مسجد میرے والد (عرفان الحق) نے قائم کرنے کی نیت سے اس زمین کو مسجد کے نام وقف کیا تھا اور اسی نام سے کاغذات میں اندراج کروایا گیا۔ تاحال اس زمین کو کسی تنظیم، ٹرسٹ یا ادارے کے حوالے نہیں کیا گیا، اور مسجد کی باقاعدہ تعمیر بھی ابھی مکمل نہیں ہو سکی۔
اب ہم یہ جاننا چاہتے ہیں: 1. کیا صرف مسجد کے نام زمین کا اندراج ہو جانے سے شرعاً وقفِ مسجد ثابت ہو جاتا ہے؟ 2. اگر زمین مسجد کے نام وقف ہو چکی ہو تو کیا متولی یا ورثاء کو اس زمین کو بیچنے، تبدیل کرنے یا کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے کا اختیار ہے؟ 3. اگر کسی مجبوری یا مصلحت کی بنا پر زمین مسجد کے علاوہ کسی اور مصرف میں لانی ہو تو کیا اس کی کوئی شرعی صورت (مثلاً تبادلہ وغیرہ) ممکن ہے؟ 4. متولی کے اختیارات اور ذمہ داریاں شرعاً کہاں تک ہیں؟
براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں ہماری راہنمائی فرمائیں تاکہ ہم کسی شرعی غلطی سے بچ سکیں۔جزاکم اللہ خیراًوالسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب واقف اپنی ذاتی زمین مسجد کیلئے وقف کردے تو مفتیٰ بہ قول کے مطابق صرف وقف کردینے سے ہی وہ جگہ مسجد کیلئے وقف ہوجاتی ہے، وقف کے تام ہونے کیلئے مسجد کو کسی ٹرسٹ یا تنظیم والوں کے حوالے کرنا شرط نہیں، لہذا صورت مسئولہ میں جب زمین کا سرکاری ریکارڈمیں مسجد کے نام پر اندراج ہوچکا ہے، تویہ زمین مسجد کیلئے وقف ہوچکی ہے، لہذا متولی یا واقف کیلئے اس زمین کو بیچنا یا اس زمین کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنا یا تبدیل کرنا شرعاً جائز نہیں،جس سے احتراز لازم ہے،تاہم اگر کوئی شدید مجبوری ہو تو اس کی وضاحت کرکے مسئلہ دوبارہ ارسال کیا جاسکتا ہے۔
جبکہ متولی کیلئے ایسا کام کرنا جائز نہیں جو وقف کی شرائط اور مصلحت کے خلاف ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما روی البخاری بسندہ عن ابن عمر رضي الله عنهما: أن عمر بن الخطاب أصاب أرضا بخيبر، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم يستأمره فيها، فقال: يا رسول الله، إني أصبت أرضا بخيبر لم أصب مالا قط أنفس عندي منه، فما تأمر به؟ قال: «إن شئت حبست أصلها، وتصدقت بها» قال: فتصدق بها عمر، أنه لا يباع ولا يوهب ولا يورث، وتصدق بها في الفقراء، وفي القربى وفي الرقاب، وفي سبيل الله، وابن السبيل، والضيف لا جناح على من وليها أن يأكل منها بالمعروف، ويطعم غير متمول قال: فحدثت به ابن سيرين، فقال: غير متأثل مالا(کتاب الشروط،باب الشروط فی الوقف،ج:2، ص:982،رقم الحدیث:2586،ط:دارابن الکثیر)
وفی الدر: «وركنه الألفاظ الخاصة ك) أرضي هذه (صدقة موقوفة مؤبدة على المساكين ونحوه) من الألفاظ كموقوفة لله تعالى أو على وجه الخير أو البر واكتفى أبو يوسف بلفظ موقوفة فقط قال الشهيد ونحن نفتي به للعرف»(کتاب الوقف،ج:4، ص:340،ط:سعید)
و فیہ ایضا: «(ويزول ملكه عن المسجد والمصلى) بالفعل و (بقوله جعلته مسجدا) عند الثاني (وشرط محمد) والإمام (الصلاة فيه)»اھ
وفی الرد «وفي الدر المنتقى وقدم في التنوير والدرر والوقاية وغيرها قول أبي يوسف وعلمت أرجحيته في الوقف والقضاء. اهـ.(کتاب الوقف،ج:4،ص:357، ط:سعید)
وفی الرد ایضاً: (قوله لم يأكل) أي يبيعها المتولي ويصرفها في مصالح الوقف بحر (قوله: إن غرس للسبيل) وهو الوقف على العامة بحر (قوله: وإلا) أي وإن لم يغرسها للسبيل بأن غرسها أو لم يعلم غرضه بحر عن الحاوي، وهذا محل الاستدلال على قوله الظاهر أنه إذا لم يعلم شرط الواقف لم يأكل وهو ظاهر فافهم وأصله لصاحب البحر حيث قال: ومقتضاه أي مقتضى ما في الحاوي أنه في البيت الموقوف إذا لم يعرف الشرط أن يأخذها المتولي ليبيعهاويصرفها في مصالح الوقف.اھ(کتاب الوقف،فروع مہمۃ،ج:4،ص:432، ط:بیروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91386کی تصدیق کریں
0     81
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ قبرستان میں لوگوں کے گزرنے کے لئے مستقل راستہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کے وضو خانے پر امام کی رہائش گاہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ قبرستان کے اوپر مسجد تعمیر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کو وقف اور مسجدِ شرعی بنانے کیلئے کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   وقف 1
Related Topics متعلقه موضوعات