ہدیہ

مکان کی ملکیت سے متعلق حکم

فتوی نمبر :
91406
| تاریخ :
2026-01-27
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

مکان کی ملکیت سے متعلق حکم

السلام علیکم ! میرے والد نے اپنی زندگی میں ہی پلاٹ کی فائل مجھے دی ہے ،یہ کہہ کر کہ اگر یہ پلاٹ مل جائے تو تمہارا ہے ،تو کیا ان کے انتقال کے بعد میرے بھائیوں کا کوئی حصہ ہوگا اس پلاٹ میں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ھبہ کی صحت ودرستگی کے لیے ضروری ہے کہ ھبہ کی گئی چیز پر، جسے ھبہ کی گئی ہو ،اسے مکمل قبضہ وتصرف کا اختیار بھی دیا جائے ،ورنہ فقط کاغذات میں نام کرنے سے یہ ہبہ درست نہیں ہوتا ، لہذا صورت مسؤلہ میں سائلہ کے والد کا اپنی زندگی میں سائلہ کو باقاعدہ پلاٹ پر قبضہ دئیے بغیر محض فائلیں حوالہ کرنے سے یہ پلاٹ سائلہ کی ملکیت شمار نہ ہوگی، بلکہ یہ بدستور سائلہ کے والد کی ہی ملکیت کہلائے گی ،جو ان کے انتقال کے بعد ان کے ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم کرنا ضروری ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهداية شرح البداية: الهبة عقد مشروع لقوله عليه الصلاة والسلام تهادوا تحابوا وعلى ذلك انعقد الإجماع وتصح بالإيجاب والقبول والقبض أما الإيجاب والقبول فلأنه عقد والعقد ينعقد بالإيجاب والقبول والقبض لا بد منه لثبوت الملك اھ، ‌‌كتاب الهبة، (ج: 3،ص: 224،مط: بیروت۔)
و فی الھندیہ: "ومنها: أن يكون الموهوب مقبوضًا حتى لايثبت الملك للموهوب له قبل القبض،اھ،کتاب الھبہ، ‌‌[الباب الأول تفسير الهبة وركنها وشرائطها وأنواعها وحكمها] (ج: 6،ص: 123،مط: دارالفکر بیروت ۔)
و فی البحر: لو قال ‌جعلته ‌باسمك لا يكون هبة ولهذا قال في الخلاصة لو غرس لابنه كرما إن قال جعلته لابني تكون هبة وإن قال باسم ابني لا تكون هبة،اھ،کتاب الھبہ،ج: 7،ص: 285،مط: دارالکتاب الاسلامی۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91406کی تصدیق کریں
0     103
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات