کیا Nbp islamic stock fund
میں پیسے رکھنا جائز ہے ؟
یہ میوچل فنڈ کی ایک قسم ہے۔
سوال میں مذکور بینك NBP اسلامک اسٹاک فنڈ کا طریقہ کار ہمیں معلوم نہیں ،البتہ مذکور بینک اگر مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی اپنے تمام مالی معاملات سر انجام دے رہا ہو ، اور اس کا عملی طریقہ کاربھی شرعی اصولوں کے عین مطابق ہو ، تو اس کے میوچل فنڈز میں پیسے رکھوانے اور اس سے نفع حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی ورنہ نہیں۔