نذر یا منت

صدقہ کی رقم کاروبار میں نقصان کرنے والے بھائی کو دینا

فتوی نمبر :
91683
| تاریخ :
2026-02-03
عبادات / نوافل عبادات / نذر یا منت

صدقہ کی رقم کاروبار میں نقصان کرنے والے بھائی کو دینا

محترم مفتی صاحب!
میرا ایک بڑا بھائی ہے جو کاروبار کرتا تھا، جس میں اس نے متعدد مرتبہ نقصان کیا۔ ہر بار نقصان کی صورت میں، میں نے اس کی مالی مدد کی۔ آخری مرتبہ جب میں نے مدد کی تو ساتھ یہ بھی کہا کہ براہِ کرم اب کاروبار نہ کریں، کیونکہ آپ سے یہ کام نہیں ہو پا رہا۔ اس کے باوجود اس نے دوبارہ کاروبار کیا اور ایک مرتبہ پھر نقصان کر بیٹھا، جس کی وجہ سے قرض خواہ اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
اس صورتحال کے باعث میری والدہ بہت پریشان ہیں، اور اس کے بچے بھی سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔ اس کے تین بچے ہیں اور اس کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے، لہٰذا ہماری والدہ ہی ان بچوں کی کفالت اور دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ میں بھی گھر میں رہتے ہوئے اس کی کسی حد تک مالی مدد کرتا ہوں۔
اس کے ساتھ ساتھ میں پچھلے دو سال سے اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کام کر رہا ہوں، اور میں نے نیت کی تھی کہ اس کام سے جو نفع حاصل ہوگا، اس کا دس فیصد اللہ کی راہ میں خرچ کروں گا۔
میرا سوال یہ ہے کہ جو رقم میں نے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی نیت کی ہوئی ہے، کیا وہ اپنے بھائی کا قرض ادا کرنے کے لیے دینا شرعاً جائز ہے؟ اور اگر یہ جائز نہیں، تو کیا اس رقم کو میرے بھائی کے بچوں کی کفالت پر خرچ کرنا جائز ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کا مذکور دس فیصد منافع اپنے مستحق بھائی کو قرض اتارنے کے لئے دینا یا اس کی اولاد کی ضروریات میں صرف کرنا بلاشبہ جائز اور درست بلکہ دہرے اجر کا باعث ہے، کیونکہ اپنے مذکورہ بھائی کو دینے میں ایک تو صدقہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صلہ رحمی بھی ہے ،اس لئے سائل کو چاہئیے کہ اپنے بھائی کو نصیحت اور رہنمائی کے ساتھ اس کے ساتھ مالی تعاون بھی کرتا رہے ۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91683کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر پوری نہ کرسکنے کا کفارہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 4
  • گھر اللہ کی راہ میں دینے کی منت مانی تھی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 0
  • حضرت لقمان علیہ السلام نبی تھے یا ولی؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • بچوں کے سر کی قسم کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • زمانۂ حمل میں بچے کو حافظ یا عالم بنانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کام کے پورا ہونے پر ہزار رکعت نوافل کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • مقصد برآری کے لئے نوافل کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 1
  • کسی کام کے لیے نفل ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • نذر و منت کا لازمی ہونا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • " عبد اللہ " نام رکھنے کی نذر(منت) ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ایک سال روزوں کی نذر ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تبلیغ پر جانے کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • پوری عمر ‏شکرانے کے نوافل پڑھنے کی منت ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ تعالیٰ کا نام لیے بغیر فقط قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • عمرہ کی نذر ماننے کے بعد اس کے بجائے کسی مقروض کو رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • بکرے کی نذر ماننے کے بعد اسکی قیمت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • محمد نام رکھنے کی منت کے بعد کیا کوئی اور نام رکھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کیادل میں نیت کرنے سے نذر لازم ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 0
  • منت ماننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تنخواہ میں سے مقرر حصہ صدقہ کرنے کی نذر ماننے کے بعد اس کو کم کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • صدقہ کی رقم کاروبار میں نقصان کرنے والے بھائی کو دینا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
Related Topics متعلقه موضوعات