خرید و فروخت

وعدہ بیع کا شرعی حکم،

فتوی نمبر :
92257
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

وعدہ بیع کا شرعی حکم،

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جناب عبدالرافع صاحب کی کپڑے کا کارخانہ ہے اس کے لیے دھاگہ وہ فراز صاحب سے خریدتے ہیں ، اب آئے دن دھاگے کی قیمت بڑھتی رہتی ہے، اس کے لیے عبدالرافع اپنا مال فراز صاحب سے بک کرالیتے ہیں، اس قیمت پر جو موجودہ چل رہی ہے، عبدالرافع صاحب نے فراز صاحب کو رقم نہیں دی مال کی اور فراز صاحب نے مال نہیں دیا، اب جب مال ادا کیا جاتا ہے اس کی قمیت وہی لگائی جاتی ہے، جس پر مال بک ہوا تھا، اگر چہ موجودہ قیمت کم ہو یا زیادہ ہو یہ ایک مارکیٹ کا اصول ہے، عبد الرافع صاحب نے مال بک کروایا بیس (20) روپے کے حساب سے اب اس کی قمیت چودہ (14) روپے رہ گئی اب عبدالرافع صاحب بیس روپے کے حساب سے لینے کے پابند ہیں، لیکن فراز صاحب ان کو بولتے ہیں کہ آپ کا نقصان زیادہ ہے، آپ نے بیس (20) روپے کے حساب سے جو بکنگ کرائی تھی وہ ختم اب نئی قیمت یعنی موجودہ قیمت سے مال لیا جائیگا، اس صورت میں عبدالرافع کا فائدہ تو ہے ، لیکن فراز صاحب کا بظاہر نقصان ہے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ آیا اس طرح دونوں کی رضامندی سے اس طرح پرانے معاملے کو ختم کر کے نیا معاملہ کیا جا سکتا ہے؟ اور ان دونوں پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں اپنی خوشی سے یہ معاملہ ہو رہا ہے، دوسری بات اس طرح بکنگ کرانا شرعی اعتبار سے درست ہے، جس طرح عبدالرافع بکنگ کراتا ہے؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
نوٹ: مذکور صورت میں کام بک کرانے کے بعد مشتری پر مارکیٹ اصول کے مطابق مال کا لینا لازم ہوتا ہے اور بائع بھی دینے کا پابند ہوتا ہے، البتہ مال نہ لینے کی صورت میں اس پر کوئی جرمانہ لازم نہیں ہوتا، اور اس میں ایڈوانس رقم بھی نہیں لی جاتی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور وضاحت سے اس معاملہ کا محض وعدہ بیع ہونا معلوم ہوتا ہے، جس کے خلاف کرنا بلا عذر جائز نہیں، اس لیے بوقت ادائیگی دھاگہ اگر کسی فریق کو واقعی نقصان یاعذر نہ ہو تو اسی معاملہ کو پختہ کرلیا جائے اور اگر واقعی نقصان یا حسب وعدہ عملدر آمد کرنے میں عذر ہو ، جیسا کہ صورت سوال سے معلوم ہوتا ہے، اور اس میں مال ملنے کے بعد بوقت ضرورت باہمی رضامندی سے کمی وبیشی کی جائے توبہر دو صورت اس کی اجازت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المشکوۃ: عن النبی ﷺ قال لاتمار اخاک ولاتمازحہ ولا تعدہ موعداً فتخلفہ رواہ الترمذی (417)۔
و فی الاشباہ والنظائر مع شرحہ للحموی: الخلف فی الوعد حرام قال السبکی ظاہر الآیات والسنة تقضی وجوب الوفاء الخ (3/236)۔
و فی الفقه الاسلامی: فلو وعد شخص غیرہ ببیع أو قرض أو ھبة مثلاً لاتجبر علی الوفاء بوعدہ بقوۃ القضاء بل یندب لہ تنفیدہ دیانۃ الخ (4/90)۔
و فی الھدیۃ: ویجوز ان یحط عن الثمن ویتعلق الاستحقاق بجمیع ذلک فالذیادۃ والحط یلتحقان باصل العقد عندنا (الی قولہ) ولنا انھا بالحط والذیادۃ یغیران العقد وصف مشروع الی وصف مشروع وھو کونہ رابحا او خاسراً أو عدلا ولھما ولایۃ الرفع فاولی ان یکون لھما ولایۃ التغییر الخ (3/76)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہ نواز عباس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92257کی تصدیق کریں
0     132
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات