ہدیہ

ہدیہ دے کر واپس لینے کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
92263
| تاریخ :
2026-02-16
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

ہدیہ دے کر واپس لینے کا شرعی حکم

السّلام وعلیکم میرا نام ابراہیم ہے والد محمد عامر میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ محترمہ کا انتقال میری نانی سے قبل ہوا تھا میری نانی کے انتقال کے بعد میرے نانانے نانی کے زیور اپنے بچوں میں تقسیم کیے جس میں میری علم کے مطابق میرے ایک ماموں کے نام ۲ چوریاں ائیں جسکو انہوں نے بیچ دیا تھا اور ہمارے لیے ایک ہار جو کہ ۲ تولہ کا تھا، بوقت تقسیم ہم نے وہ زیور امانتاً اپنی خالہ کے پاس رکھوایا اب جب ہم نے وہ ہار اپنی خالہ سے طلب کیا تو انکا کہنا تھا کہ وہ نانانے واپس لیا ہے اور وہ بیچ کے سب میں تقسیم کریں گے جس میں شرعی طور پہ ہمارا حق نہیں ہے
میرا سوال یہ ہے ۔کیا ایک دفعہ کوئی جائیداد یا تحفہ دے کر واپس لیا جا سکتا ہے؟اور کیا ہم اس زیور کے حقدار ہیں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائل کی والدہ کا انتقال چونکہ ان کی والدہ کی زندگی ہی میں ہوگیا تھا ،اس لیے سائل کی نانی کے ترکہ میں اس کی والدہ اور اس کے واسطے سے اس کی أولاد کا شرعاً حصہ نہ تھا ،تاہم نانی کے تقسیم ترکہ کے وقت اگر تمام ورثاء کی باہمی رضامندی سے نانا نے سائل اور اس کے دیگر بہن بھائیوں کو مذکور سونا بطور ہبہ وگفٹ دیدیا ہو ،اور انہیں یہ سونا حوالہ بھی کردیا ہو ،تو شرعاً وہ اس سونے کے مالک بن چکے تھے ،چنانچہ یہ سونا اگر سائل والوں نے اپنی خالہ کے پاس امانتاً رکھا ہو ،تو اب اس خالہ پر لازم ہے کہ وہ سونا ان کے مطالبہ پر انہیں حوالہ کردے اس سونے پر قابض ہوکر خالہ کا امانتاً رکھا گیاسونا انہیں حوالہ نہ کرنا جائز نہیں ،جس سے اسے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

‌کما فی رد المحتار: أن ‌شرط ‌الإرث ‌وجود الوارث حيا عند موت المورث، اھ ( ‌‌كتاب الفرائض،ج: 6،ص: 757،مط: دار الفکر بیروت)
و فیہ ایضاً: ‌وشروطه: ‌ثلاثة: ‌موت ‌مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل والعلم بجهة إرثه، اھ (کتاب الفرائض، ج: 6،ص: 758،مط: دار الفکر بیروت)
و فی الموسوعۃ الفقھیہ: الأصل أنه ‌لا ‌يجوز ‌لأحد ‌أن ‌يتصرف ‌في ملك الغير بلا إذنه، اھ (حال تنفيذ إذن المالك وغيره،ج: 28،ص: 296،مط: دار الصفوۃ)
و فی الفتاوی الھندیۃ: ليس له حق الرجوع بعد التسليم في ذي الرحم المحرم، وفيما سوى ذلك له حق الرجوع إلا أن بعد التسليم لاينفرد الواهب بالرجوع، بل يحتاج فيه إلى القضاء أو الرضا أو قبل التسليم ينفرد الواهب بذلك هكذا في الذخيرة الخ،اھ (كتاب الهبة، الباب الخامس في الرجوع في الهبة،ج: 4،ص: 375،مط: دار الفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92263کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات