خرید و فروخت

کمپنی کے ملازم کا کمپنی کو اپنی ذاتی اشیاء بیچنے کا حکم

فتوی نمبر :
92486
| تاریخ :
2026-02-22
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کمپنی کے ملازم کا کمپنی کو اپنی ذاتی اشیاء بیچنے کا حکم

کیا فر ماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ” لوم پارٹس“ کا کاروبار ہے، میں کمپنیوں میں پارٹس سپلائی کرتا ہو ں ،ایک کمپنی ہے جس کا پرچیزرجو مجھے اپنی کمپنی کے لئے سامان آڈر کرتا ہےاسی کمپنی کے کام میں وہ میرے ساتھ کاروبار میں شریک ہے ،اور اس نے میرے ساتھ کاروبار میں رقم بھی لگائی ہے ،دوسر ے دوکاندار اور سپلائیزر کمپنی میں جس ریٹ پر سامان دیتے ہیں ہم بھی اسی ریٹ پر دیتے ہیں دوسرں کے مقابلہ میں زیادہ ریٹ نہیں لگاتے ،تو کیا میرا اور اس پرچیزر کا کام جائز ہے ؟جبکہ کمپنی والوں کو اس کا علم نہیں ۔ اس کے علاوہ یہ ہے کہ کسی بھی کمپنی کا پرچیزر ہمیں سامان کاآڈر دیتا ہے تو کیا میں اپنی خوشی سے اس پرچیزر کو کچھ رقم دے سکتا ہوں ؟جبکہ ہمارا اور دوسرے کمپنیوں کا ریٹ بھی ایک ہے ،پرچیزر کو رقم دینے کی وجہ سے ہم ریٹ میں اضافہ نہیں کرتے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی شخص کے لئے خریداری کا وکیل اپنی چیز اس شخص (مؤکل) کو بتائے بغیر مارکیٹ ریٹ پر بھی نہیں دے سکتا ہے , اگر چہ وہ اس کے مطلوبہ معیار اور ڈیمانڈ کے مطابق کیوں نہ ہو،اور چونکہ سائل کا شریکِ کاروبار پرچیزر ،اپنی کمپنی کی خریداری کا وکیل(وکیل بالشراء) ہے اور سائل کے مال تجارت میں بقدر سرمایہ وہ شریک بھی ہے ،اس لئے اس کا سائل سے مال خریدنے کی صورت میں بقدر شرکت اپنی چیز کمپنی (موکل ) کو بیچنا اور دینا لازم آئے گا ،لہذاکمپنی کے علم میں لائے بغیر اس کا سائل سے مال خریدنا جائز نہ ہوگا البتہ اگر کمپنی کی طرف سے اجازت ہو اور سائل کا شریک کاروبار کمپنی کے معیار اور ڈیمانڈ کے مطابق کمپنی کو مال فراہم کرےتو پھر ایسا کرنا جائز اور درست ہوگا ۔
جبکہ اگر اس بات کی تصریح کے ساتھ پرچیزر کو کوئی معمولی گفٹ وغیرہ دیا جائے کہ یہ میری طرف سے آپ کا ہے اور اس گفٹ کی وجہ سے قیمت پر بھی کوئی اثر نہ پڑتا ہو تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدئع: الوكيل بالشراء لا يملك الشراء من نفسه؛ لأن الحقوق في باب الشراء ترجع إلى الوكيل، فيؤدي إلى الإحالة: وهو أن يكون الشخص الواحد في زمان واحد مسلما ومتسلما مطالبا ومطالبا؛ ولأنه متهم في الشراء من نفسه.(ج:6 ص:31)
وفی الدر المختار: ‌‌فصل لا يعقد وكيل البيع والشراء والإجارة والصرف والسلم ونحوها (مع من ترد شهادته له) للتهمة وجوزاه بمثل القيمة (إلا من عبده ومكاتبه إلا إذا أطلق له الموكل) كبع ممن شئت (فيجوز بيعه لهم بمثل القيمة) اتفاقااھ(ج:5،ص:521،مط:ایچ ایم سعید)
وفیہ ایضاً: والأجير الخاص لمستأجره) مسانهة أو مشاهرة أو الخادم أو التابع أو التلميذ الخاص الذي يعد ضرر أستاذه ضرر نفسه ونفعه نفع نفسه درر، وهو معنى قوله عليه الصلاة والسلام «لا شهادة للقانع بأهل البيت» أي الطالب معاشه منهم، من القنوع لا من القناعة،(ج:5،ص:479)
و فی شرح مختصر الکرخی: ‌ولأنّ ‌من ‌عادة ‌التُّجَّار ‌أن ‌يطعموا الشيء اليسير [ويستجلبون] بذلك المعاملة،(ج:8ص544)
وفی التجرید للقدوری: فقد جرت ‌عادة ‌التجار ‌ببذلة طلبًا لإصلاح التجارة واختلاف الناس على أن يملكه إذا ملك التجارة
(ج:7،ص:3544)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92486کی تصدیق کریں
0     140
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات