کیا میزان بینک روشن ڈیجیٹل نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری حلال ہے یا حرام منافع طے ہے اور اب تک کوئی نقصان نہیں ہوا؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیان کرام پر مشتمل ایڈوائزری بورڈ کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق سرانجام پاتے ہیں، اس لئے سائل کے لئے میزان بینک میں انویسمنٹ کے حوالے سے ان کے شریعہ بورڈ میں موجود علماء کرام کی رائے کے مطابق عمل کرتے ہوئے ماہانہ نفع حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔