بچوں کو 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروانا کیسا ہے ؟
واضح ہو کہ شریعت مطہرہ نے جان کی حفاظت اور بیماری سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی اجازت دی ہے، لہذا اگر یہ حفاظتی ٹیکہ جات طبی اعتبار سے مفید، محفوظ اور بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کا مؤثر ذریعہ ہوں، اور قابل اعتماد مسلمان ڈاکٹر ز ان کے لگانے کا مشورہ دے رہے ہوں ، تو بچوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروانا جائز ہے، البتہ ایسی ویکسین یا دوا جس میں معتبر ماہرین کی رائے کے مطابق ناجائز و حرام یا مہلک اور نقصان دہ اجزاء کی آمیزش ہو تو ان کے استعمال سے ہر صورت اجتناب لازم ہے۔
کما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ: وخبر أبي الدرداء: «إن الله تعالى أنزل الداء والدواء، وجعل لكل داء دواء، فتداووا ولا تداووا بالحرام» (3) ويكره إكراه المريض على التداوي وعلى الطعام، لما في ذلك من التشويش عليه. الخ(2/1476)۔
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0