عیدین

جمعہ اور عیدین کے خطبہ میں کیا فرق ہے؟

فتوی نمبر :
93161
| تاریخ :
2026-03-11
عبادات / نماز / عیدین

جمعہ اور عیدین کے خطبہ میں کیا فرق ہے؟

عید کی نماز کے خطبے کیا جمعہ کے خطبے سے مختلف ہوتے ہیں، اگر ہوتے ہیں تو کیا فرق ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کا مقصود عیدین اور جمعہ کے خطبہ کے درمیان احکام کے لحاظ سے فرق جاننا ہو تو واضح ہو کہ نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کے لیے خطبہ شرط ہے، جب کہ عیدین کی نماز میں خطبہ سنت ہے۔ چنانچہ اگر جمعہ کا خطبہ ترک کر دیا جائے تو جمعہ کی نماز ادا نہیں ہوگی، اس کے برعکس اگر عیدین کا خطبہ نہ پڑھا جائے تو نماز تو ہو جائے گی، البتہ ایسا کرنا مکروہ ہے۔دوسرا فرق یہ ہے کہ جمعہ کا خطبہ نماز سے قبل دینا شرط اور ضروری ہے، جب کہ عیدین کا خطبہ نماز کے بعد پڑھنا سنت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع:وأما شرائط وجوبها وجوازها فكل ما هو شرط وجوب الجمعة وجوازها فهو شرط وجوب صلاة العيدين وجوازها من الإمام والمصر والجماعة والوقت إلا الخطبة فإنها سنة بعد الصلاة.ولو تركها جازت صلاة العيد.اھ(فصل شرائط وجوب وجواز صلاة العيدين،ج:1،ص:275،ط:دار الكتب العلمية)
الدر المختار وحاشية ابن عابدين:(تجب صلاتهما) في الأصح (على من تجب عليه الجمعة بشرائطها) المتقدمة (سوى الخطبة) فإنها سنة بعدها،اھ(باب العیدین،ج:2،ص:166،ط:سعید)
بدائع الصنائع:وأما الخطبة فليست بشرط؛ لأنها تؤدى بعد الصلاة وشرط الشيء يكون سابقا عليه أو مقارنا له، والدليل على أنها تؤدى بعد الصلاة ما روي عن ابن عمر أنه قال: «صليت خلف رسول الله ﷺ وخلف أبي بكر وعمر وكانوا يبدءون بالصلاة قبل الخطبة» وكذا روي عن ابن عباس أنه قال: «صليت خلف رسول الله ﷺ وخلف أبي بكر وعمر وعثمان فبدءوا بالصلاة قبل الخطبة ولم يؤذنوا ولم يقيموا» اھ(فصل بيان وقت أداء صلاة العيدين ،ج:1،ص:276،ط:دار الکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93161کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا-نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی دوسری رکعت میں شریک ہونے والا نماز مکمل کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کیا مدرسے میں عید کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • بچوں کے پلے گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کے خطبہ میں کتنی بار تکبیر پڑھی جاتی ہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • جمعہ اور عیدین کے خطبہ میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
Related Topics متعلقه موضوعات