اسلامی بینکاری

ایشائی ترقیاتی بینک میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
93597
| تاریخ :
2026-03-29
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

ایشائی ترقیاتی بینک میں ملازمت کا حکم

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی مشترکہ ملکیت 68 ممالک کی حکومتیں (بشمول پاکستان، سعودی عرب، ملائیشیا، ترکیہ وغیرہ) کے پاس ہیں۔اس کا بنیادی مقصد مالکان کے لیے منافع کمانا نہیں، بلکہ ترقی پذیر ممالک میں غربت کا خاتمہ، ہسپتال، سڑکیں، اور بجلی کے بڑے منصوبے لگانا ہے۔یہ بینک اپنا زیادہ تر سرمایہ براہِ راست حکومتوں کو ملکی تعمیر و ترقی کے لیے بلا سود اور سود کے ساتھ دیتا ہے۔ اس بینک کے کل سرمائے کا 70 سے 80 فیصد حصہ رکن ممالک کے خالص سرمائےاور عالمی مارکیٹ سے بانڈز کے ذریعے حاصل کی گئی ادھار اصل رقم پر مشتمل ہے، جبکہ بینک کی اپنی سودی کمائی کل سرمائے کے 30 فیصد سے بھی کم ہے۔ بخدمت جناب مفتیانِ کرام / دارالافتاء موضوع: بین الاقوامی ترقیاتی بینک (ADB) میں 'سینئر پروجیکٹ آفیسر (انرجی)' کی ملازمت کا شرعی حکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، میں گزشتہ 15 سالوں سے پاور گرڈ کی منصوبہ بندی اور آپریشن کے شعبے میں بطور انجینئر خدمات انجام دے رہا ہوں۔ مجھے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی جانب سے "سینئر پروجیکٹ آفیسر (انرجی) کے عہدے کی پیشکش ہوئی ہے۔ یہ ادارہ حکومتِ پاکستان کو توانائی کے منصوبوں (مثلاً گرڈ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن) کے لیے بلاسود گرانٹس اور سودی قرض دونوں فراہم کرتا ہے۔ اس ملازمت کے فرائض اور پروجیکٹ کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل مندرجہ ذیل ہے، جس کی شرعی حیثیت کے بارے میں رہنمائی درکار ہے: 1. پروجیکٹ کی منظوری کے لیے بینک کا طریقہ کار یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان پروجیکٹ تجویز کرتی ہے۔ بینک کے مقرر کردہ آزاد کنسلٹنٹس اس پروجیکٹ کی تکنیکی جانچ کرتے ہیں۔ پروجیکٹ منظور ہونے کی صورت میں، حکومتِ پاکستان (وزارتِ خزانہ) اور بینک کا ہیڈ کوارٹر آپس میں سودی قرض کی شرائط، سود کی شرح اور واپسی کا طریقہ کار طے کرتے ہیں۔ میرا کردار بحیثیت پروجیکٹ آفیسر، میرا اس بنیادی مالیاتی اور سودی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ میں نہ تو سود طے کرتا ہوں، نہ معاہدہ لکھتا ہوں، اور نہ ہی اس پر بطور گواہ دستخط کرتا ہوں۔ 2. ملازمت کا دائرہ کار اور فرائص: مجھے بینک کی جانب سے ملکی توانائی کے نظام کی بہتری کے لیے مقرر کیا جاتا ہے۔ میری بنیادی اور روزمرہ کی ذمہ داریوں کا ایک بہت بڑا حصہ درج ذیل وسیع تر امور پر مشتمل ہے: * گرڈ کی پائیداری اور خامیوں کی نشاندہی: بجلی کے ترسیلی نظام (Power Grid) کی بہتری اور پائیداری کے لیے کام کرنا، اور سیکٹر اسیسمنٹ کے ذریعے گرڈ کے موجودہ مسائل کی نشاندہی کرنا۔ پالیسی اور اصلاحات: حکومتی سطح پر توانائی کی پالیسی، بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور ادارہ جاتی امور پر ہونے والے مذاکرات میں معاونت فراہم کرنا۔ رسک مینجمنٹ اور ٹربل شوٹنگ: پروجیکٹ پر عمل درآمد کے دوران ٹھیکیداروں اور حکومتی اداروں کے درمیان پیش آنے والے تکنیکی مسائل کا فوری حل نکالنا اور خطرات کا پیشگی جائزہ لینا۔ نالج مینجمنٹ: توانائی کے شعبے میں جدید ریسرچ کرنا اور ٹریننگ ورکشاپس کے ذریعے ملکی اداروں تک یہ علم منتقل کرنا۔ مستقبل کے منصوبے: حکومت کے مستقبل کے پاور اور گرڈ پروجیکٹس کا ریکارڈ اور ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ رکھنا میرا بنیادی کام گرڈ اور پروجیکٹ مینجمنٹ ہے۔ فنڈز کے اجراء کی بنیاد: بینک حکومت کو فنڈز تب ہی جاری کرتا ہے جب کام واقعی مکمل ہو جائے۔ جب میں اپنی فیلڈ رپورٹ میں یہ تکنیکی تصدیق کرتا ہوں کہ "حکومت/کنٹریکٹر نے مطلوبہ کام درست طریقے سے مکمل کر لیا ہے"، تو میری اس تکنیکی رپورٹ کی بنیاد پر بینک کا فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت کو قرض کی قسط یا گرانٹ جاری کر دیتا ہے۔ فنڈز کے اجراء کی پیش گوئی: پروجیکٹ کے کام کی رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی رپورٹ بنانا کہ ٹھیکیدار کب تک کام مکمل کر لے گا اور بینک کو کب اگلی ادائیگی کرنی پڑ سکتی ہے قرض کی مدت میں توسیع: اگر سپلائی یا تکنیکی وجوہات سے پروجیکٹ لیٹ ہو جائے، تو میں پروجیکٹ کی مدت بڑھانے کی انتظامی دستاویز تیار کرتا ہوں، جس کے نتیجے میں بینک کے نظام میں قرض کی مدت میں بھی توسیع ہو جاتی ہے۔ فنڈز کی دوبارہ تخصیص: پروجیکٹ کے دوران بجٹ کو ایک تکنیکی مد سے دوسری مد میں منتقل کرنے کے کاغذات تیار کرنا۔ سوال: مذکورہ بالا تمام تفصیل کی روشنی میں، جہاں ایک انجینئر کا کام براہِ راست سود کا لین دین، اسے لکھنا یا گواہ بننا نہیں، بلکہ ملکی توانائی کی پالیسی پر کام کرنا، گرڈ کی بہتری، پروجیکٹ کی فزیکل پیش رفت کی تصدیق، نالج مینجمنٹ اور پروجیکٹ کے دفتری امور (جس میں ادائیگیوں کی پیش گوئی اور پروجیکٹ لیٹ ہونے پر ایکسٹینشن پیپرز بنانا شامل ہے) سرانجام دینا ہے؛ کیا شرعاً یہ ملازمت اختیار کرنا جائز ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شریعتِ مطہرہ میں جس طرح سود لینا دینا حرام ہے، اسی طرح اس کے معاملات میں معاونت و اعانت بھی ناجائز ہے، حدیث شریف میں سود لینے، دینے، لکھنے اور اس کے گواہوں سب پر وعید آئی ہے۔لہذا صورتِ مسئولہ میں اگرچہ سائل کے بیان کے مطابق اس کی ذمہ داریاں براہِ راست سودی معاہدہ کرنے، سود طے کرنے یا اس پر دستخط کرنے سے متعلق نہیں ہیں، تاہم مذکورہ ملازمت کا مجموعی نظام اور ڈھانچہ ایسے مالیاتی معاملات پر قائم ہے جن میں سودی قرض بنیادی عنصر کے طور پر شامل ہے، اور سائل کی تکنیکی رپورٹس، تصدیقات اور انتظامی کارروائیاں اسی سودی نظام کے نفاذ، تسلسل اور تکمیل میں معاونت کا سبب بنتی ہیں؛ کیونکہ انہی رپورٹس کی بنیاد پر فنڈز (خواہ سودی قرض ہوں یا دیگر) جاری کیے جاتے ہیں ۔ اگرچہ بقول سائل اس ادارے میں بعض گرانٹس یا بلا سود سہولیات بھی موجود ہیں، لیکن جب مجموعی نظام سودی بنیاد پر چل رہا ہو اور ملازمت کی نوعیت سودی معاملات سے جڑی ہو، تو ایسے ادارمیں ملازمت اختیارکرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالى : ولا تعاونوا على الإثم والعدوان واتقوا الله إن الله شديد العقاب (المائدة: 2)
کما فی فقہ البیوع: أما إذا كانت الوظيفة ليس لها علاقة مباشرة بالعمليات الربوية مثل وظيفة الحارس أوسائق السيارة أو العامل على الهاتف أو الموظف المسؤل عن صيانه البناء أو المعدات أو الكهرباء، أو الموظف الذي يتمحض عمله في الخدمات المصرفية المباحة مثل تحويل المبالغ الصرف العاجل للعملات، واصدار الشيك المصرفي، أو حفظ مستندات الشحن، أو تحويلها من بلد إلى بلد فلا يحرم قبولها إن لم يكن بنية الإعانة على العمليات المحرمة وإن كان الإجتناب عنها أولى ، ولا يحكم في راتبہ بالحرمة ، لماذكرنا من التفصيل فى الإعانة والتسبب اھ (ج: ٢، ص: ١٠٣٢.٣٣، مط: معارف القران)
وفی الھندیۃ: أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام، ‌فإن ‌كان ‌الغالب ‌هو ‌الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية، ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو استقرضته من رجل، كذا في الينابيع۔(کتاب الکراهية، الباب الثاني عشر في الهدايا، ج: ٥، ص: ٣٤٢، مط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93597کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 3
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات