محرم و نامحرم

غم اور خوشی کے موقع پر نامحرم خواتین سے ملنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
93775
| تاریخ :
2026-04-04
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

غم اور خوشی کے موقع پر نامحرم خواتین سے ملنے کا طریقہ

اسلام میں مرد عام حالات میں اور خوشی و غم کی حالات میں اپنی بیٹی، بہن، بیوی اور خالہ کے ساتھ کیسے ملنا چاہیے۔ اکثر لوگ معصوم بیٹیوں کا بوسہ لیتے ہیں اور بالغ بیٹیوں کے ساتھ گلہ ملاتے ہیں، کچھ لوگ ان کے سروں کا بوسہ لیتے ہیں اور کچھ لوگ سروں پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ برائے مہربانی سب کے ساتھ ملنے کا جو اسلامی طریقہ ہے وضاحت فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی خوشی یا غم کے موقعہ پر یا سفر سے واپسی وغیرہ پر اگر فتنے کا اندیشہ نہ ہو، تو عورت کا اپنے محرم کے ساتھ گلے ملنا یا سر وغیرہ پر بوسہ دینا مباح ہے، لیکن اگر جانبین میں سے کسی بھی طرف سے فتنہ کا خوف یا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں نا تو مصافحہ (ہاتھ ملانا) جائز ہوگا اور نا ہی معانقہ یا سر پر بوسہ دینا وغیرہ جائز ہوگا، جبکہ موجودہ زمانے میں فتنہ کی کثرت اور تقوی وپاکیز گی کا وہ معیار نہیں رہا، اس لیے موجودہ دور میں حتی الامکان معانقہ اور بوسہ وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا (إلى الرأس والوجه والصدر والساق والعضد إن أمن شهوته) وشهوتها أيضا ذكره في الهداية فمن قصره على الأول فقد قصر ابن كمال (وإلا لا، لا إلى الظهر والبطن) خلافا للشافعي (والفخذ) وأصله قوله تعالى - {ولا يبدين زينتهن إلا لبعولتهن} [النور: 31]- الآية وتلك المذكورات مواضع الزينة بخلاف الظهر ونحوه (وحكم أمة غيره) ولو مدبرة أو أم ولد (كذلك) فينظر إليها كمحرمه
(وما حل نظره) مما مر من ذكر أو أنثى (حل لمسه) إذا أمن الشهوة على نفسه وعليها «لأنه عليه الصلاة والسلام كان يقبل رأس فاطمة» وقال عليه الصلاة والسلام: «من قبل رجل أمه فكأنما قبل عتبة الجنة وإن لم يأمن ذلك أو شك، فلا يحل له النظر والمس كشف الحقائق لابن سلطان والمجتبى الخ(فصل فی النظر والمس،ج:6،ص:367،مط:ایچ ایم سعید)
وفیہ ایضاً:قيل التقبيل على خمسة أوجه: قبلة المودة للولد على الخد، وقبلة الرحمة لوالديه على الرأس، وقبلة الشفقة لأخيه على الجبهة وقبلة الشهوة لامرأته وأمته على الفم وقبلة التحية للمؤمنين على اليد الخ(فصل فی النظر والمس،ج:6،ص:384،مط:ایچ ایم سعید)
وفی الھندیۃ:ولا بأس للرجل أن ينظر من أمه وابنته البالغة وأخته وكل ذي رحم محرم منه كالجدات والأولاد وأولاد الأولاد والعمات والخالات إلى شعرها وصدرها وذوائبها وثديها وعضدها وساقها، ولا ينظر إلى ظهرها وبطنها، ولا إلى ما بين سرتها إلى أن يجاوز الركبة وكذا إلى كل ذات محرم برضاع أو مصاهرة كزوجة الأب والجد وإن علا وزوجة ابن الابن وأولاد الأولاد(الی قولہ) وما حل النظر إليه حل مسه ونظره وغمزه من غير حائل ولكن إنما يباح النظر إذا كان يأمن على نفسه الشهوة، فأما إذا كان يخاف على نفسه الشهوة فلا يحل له النظر، وكذلك المس إنما يباح له إذا أمن على نفسه وعليها الشهوة، وأما إذا خاف على نفسه أو عليها الشهوة فلا يحل المس له الخ(الباب الثامن فيما يحل للرجل النظر إليه وما لا يحل له،ج:5،ص:328،مط:مکتبہ ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93775کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلی بیٹی کے شوہر سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اجنبی عورت سے تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے کیا اس سے نکاح ممنوع ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسلاام میں حجاب نہ کرنے پر سختی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیاشادی شدہ شخص کا کسی لڑکی سے دوستی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا سوتیلی ماں کا بھائی محرم ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات