عرض ہےکہ میں نے زمین خریدی (1) ایکڑ (40) وسوے عبد الشکور تہیم سے لی، 2500000(لاکھ)کے عوض یہ طے ہوا کہ 10 لاکھ (10) دن کے بعد جمعہ کے دن دوگے،باقی پیسے عیدالاضحی کو دینا، میں نے 650000(لاکھ) 4دن میں کردیئے، وہ اس نے پیسے لیئے، پھر جمعہ کومیں نے اس کو باقی 350000(لاکھ) دینے گیا، تو وہ کہنے لگا میں زمین نہیں بیچتا ہوں،اپنے پیسہ واپس لے جاؤ350000، باقی 650000 دو دن میں کرکے دوں گا، یا پھر زمین لو 35 (وسوے) جس میں روڈ بھی ہوگی، اور تقریبا 3 (وسوے) کی ہے، اور میں نے جو پیسہ اس کو دیے تھے وہ نصف تولہ سونا اور 21 تولہ چاندی وغیرہ بیچ کے دیے تھے ، آپ بتائیں پیسہ لوں یا زمین ،شریعت کے اعتبار سے؟
صورت مسئولہ میں جب فریقین (خریدار و فروخت کنندہ) کے درمیاں خریدو فروخت کا معاملہ مکمل ہوچکا تھا، اور سائل نے باقاعدہ فروخت کنندہ کوطے شدہ میعاد کے موافق ثمن کے کچھ حصہ کی باقاعدہ ادائیگی بھی کردی، تو اب فروخت کنندہ کو یک طرفہ طور پر خریدار کی رضامندی کے بغیر یہ معاملہ ختم کرنے کا اختیار نہیں، بلکہ اس پر عوض کے ملنے کے بعد طے شدہ شرائط کے مطابق خریدار کو زمین حوالہ کرنا لازم ہے، جبکہ سائل کو اختیار ہے کہ اگر وہ چاہے تو فرخت کنندہ کو فروخت کردہ زمین حوالہ کرنے پر مجبور کرے یا وہ اس معاملہ کو ختم کرنے پر راضی ہوجائے، تاہم معاملہ ختم کرنے کی صورت میں سائل فقط ادا کردہ رقم لے کر اس معاملہ کو ختم کر سکتا ہے، اس سے زائد رقم کا مطالبہ کرنا شرعاََ جائز نہیں، جس سے اسے احتراز لازم ہے۔
كما في الهندية: لو قال المشتري تركت البيع وقال البائع رضيت أو أجزت يكون إقالة كذا في الخلاصة اھ (الى قوله) ولو طلب البائع الإقالة من المشتري فقال المشتري هات الثمن وقبل البائع فهو كقول البائع أقلني كذا في الخلاصة اھ (الباب الثالث عشر في الإقالة، ج: ، ص: ط: ،ماجدية)
وفيها ايضاََ: وشرط صحة الإقالة رضا المتقائلين والمجلس وتقابض بدل الصرف في إقالته وأن يكون المبيع محل الفسخ بسائر أسباب الفسخ كالرد بخيار الشرط والرؤية الخ (الباب الثالث عشر في الإقالة، ج: ، ص: ط: ،ماجدية)
وفي الهداية: قال:"البيع ينعقد بالإيجاب والقبول إذا كانا بلفظي الماضي" مثل أن يقول أحدهما بعت والآخر اشتريت؛ لأن البيع إنشاء تصرف، والإنشاء يعرف بالشرع والموضوع للإخبار قد استعمل فيه فينعقد به اھ (كتاب البيوع، ج: ٣، ص: ٢٣، ط: التراث)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1