وقف

واقف کے انتقال کے بعد وقف کا متولی بننے کا حقدار کون ہے؟

فتوی نمبر :
94761
| تاریخ :
2026-04-30
معاملات / امانات / وقف

واقف کے انتقال کے بعد وقف کا متولی بننے کا حقدار کون ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں۔ کہ ایک جگہ پر کسی آ دمی نے مسجد بنائی ۔ اور اپنی حیات میں خود ہی متولی خود مختار رہا اسکے انتقال کے بعد کچھ لوگ قابض ہو گئے جبکہ متولی کے بیٹے امامت اور خطابت کی بھی اہلیت رکھتے ہیں اور نظم سنبھالنے کی بھی تو کیا اب متولی بننے کا زیادہ حق انکا ہے یا قابض کا،، شرعی رہنمائی فرما دیجئے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مسجد کے بانی نے اپنی زندگی میں اپنے بعد کسی شخص کو مسجد کی تولیت کے لیے نامزد نہ کیا ہو، تو محض بعض افراد کا مسجد پر قبضہ کرلینا شرعاً انہیں متولی ہونے کا حق نہیں دیتا۔ بلکہ اگر بانی کے بیٹے دیانت دار، امانت دار اور امامت، خطابت و انتظامِ مسجد کی اہلیت رکھتے ہوں، تو فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق وہ دوسروں کی نسبت تولیت کے زیادہ حق دار ہیں۔ تاہم اگر بانی کے بیٹوں میں تولیت کی اہلیت نہ ہو، تو اہلِ محلہ کے معتبر افراد کی مشاورت سے، یا عدالت کے ذریعے، انہی میں سے کسی مناسب شخص کو مسجد کا متولی نامزد کیا جانا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار مع الدر المختار: (وما دام أحد يصلح للتولية من أقارب الواقف لا يجعل المتولي من الأجانب)؛ لأنه أشفق.
قوله: (وما دام أحد إلخ): المسألة في كافي الحاكم ونصها: ولا يجعل القيم فيه من الأجانب ما وجد في ولد الواقف وأهل بيته من يصلح لذلك، فإن لم يجد فيهم من يصلح لذلك، فجعله إلى أجنبي، ثم صار فيهم من يصلح له صرفه إليه اهـ. (كتاب الوقف، ج 6، ص 637، دار الفكر)
وفی غنية المستملي: وكذلك ولد الباني وعشيرته من بعده أولى من غيره. (فصل في أحكام المسجد، ص 530، مكتبة نعمانية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94761کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات