پچھلے سال مجھے ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہونے اور سانس لینے میں مسئلہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے مشورے پر سرجری کروانی پڑی۔ الحمدللہ سانس کا مسئلہ کافی بہتر ہو گیا، لیکن سرجری کے بعد میری ناک کی shape پہلے جیسی نہیں رہی، بلکہ کچھ ٹیڑھی اور نیچے کی طرف ہو گئی ہے۔ اب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ corrective surgery کے ذریعے ناک کو کافی حد تک پہلے جیسا، نارمل اور سیدھا کیا جا سکتا ہے۔ میرا مقصد صرف ناک کو اس کی نارمل حالت کے قریب لانا اور ٹیڑھا پن درست کروانا ہے، نہ کہ غیر ضروری خوبصورتی حاصل کرنا۔ کیا ایسی corrective surgery شرعاً جائز ہے؟
اگر سائل کی ناک اس قدر ٹیڑھی اور نیچے کی جانب ہوگئی ہو، جو عام فطری خلقت و ہیئت کے خلاف ہو، جس کی وجہ سے وہ بدنما نظر آرہی ہو اور عرفا اسے معیوب سمجھا جاتا ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے لیے ازالہ عیب کی غرض سے ناک کی سرجری کروانے کی شرعاً گنجائش ہے، بشر طیکہ مذکور سرجری میں کسی انسانی عضو کا استعمال نہ ہو۔
كما في تكملة فتح الملهم: والحاصل أن كل ما يفعل في جسم من زيادة أو نقص من أجل الزينة بما يجعل الزيادة أو النقصان مستمرا مع الجسم وبما يبدو منه أنه كان في أصل الخلقة هكذا فانه تلبيس وتغيير منهي عنه وأما ما تزینت به المرأة لزوجها من تحمیر الأیدی أو الشفاه أو العارضیین بما لا یلتبس بأصل الخلقة فإنه لیس داخلا فی النهی عند جمهور العلماء، وأما قطع الإصبع الزائدة ونحوها فإنه لیس تغییرا لخلق اللہ وإنه من قبیل إزالة عیب أو مرض ، فأجازه أكثر العلماء خلافا لبعضهم اھ (كتاب اللباس والزينة: مط: مكتبة دار العلوم كراتشي ج: 4 ص: 169)
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0