میرا ایک فیسبک پیج ہے ڈی جی خان بازار کے نام سے ۔اس میں مقامی اشیاء کی خریدوفروخت ہوتی ہے ۔اس میں عورت کی تصویر شئیر نہیں کرتے گانا شئیر نہیں کرتے ۔کچھ بھی غیر شرعی چیز کبھی شئیر نہیں کیا ۔اب میں اس پیج کو بھیچنا چاھتا ھوں کیا میں اس کو فروخت کرسکتا ہوں ۔
واضح ہو کہ فیس بک/میٹا کی شرائط و ضوابط کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز صارفین کی ملکیت نہیں ہوتے بلکہ میٹا کی طرف سے انہیں صرف ان کے استعمال کا لائسنس دیا جاتا ہے، نیز میٹا کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی اکاؤنٹ یا پیج کو کسی دوسرے شخص کو منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ فیس بک پیج کو فروخت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
Meta Terms &Conditions:
Meta Products are not sold to you; they are licensed. The content and information you share remain yours, but the rights to operate, manage, and provide the service remain with Meta.
You may not transfer your account (or any Page or application you administer) to anyone without our prior written permission.
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1