السلام علیکم مفتی صاحب!
میرا سوال یہ ہے کہ تقریباً دو ماہ پہلے میں نے اپنے شوہر سے بچوں کے عید کے کپڑوں کے لیے پیسے مانگے، لیکن انہوں نے پیسے دینے سے انکار کر دیا اور کہا: ’’گھر سے نکل جاؤ، لینڈ پر چڑھ جاؤ۔‘‘
میں نے جواب میں کہا: ’’طلاق دے دو، پھر چلی جاتی ہوں۔‘‘ اس پر میرے شوہر نے کہا: ’’ہاں، آگئی طلاق تم کو۔‘‘
اس کے بعد ہم نے رجوع نہیں کیا، بلکہ تقریباً ایک سال سے ہمارے درمیان رجوع یا ازدواجی تعلق قائم نہیں ہوا۔
پھر آج میرے شوہر نے مجھے مارا اور کہا: ’’گھر سے نکل جاؤ۔‘‘ اور دو مرتبہ یہ الفاظ کہے: ’’طلاق دی، طلاق دی، جاؤ۔‘‘
براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ صورت میں طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟ اگر ہوئی ہے تو کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں؟ اور اب ہمارے نکاح کا کیا حکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃًسائلہ کے شوہر نے پہلے موقع پر اس کے مطالبۂ طلاق کے جواب میں "ہاں، آگئی طلاق تم کو" کہا تھا، تو اس سے ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی تھی۔ اگر اس کے بعد سائلہ کےشوہرنے عدت کے اندرقولی یاعملی طورپر رجوع نہ کیا ہویہاتک کے عدت (تین ماہواریاں ) گزر گئی تواس صورت میں مذکورطلاق رجعی ،طلاق بائن میں تبدیل ہوکرسائلہ اوراس کے شوہرکا نکاح ختم ہوگیا،جس کے بعدرجوع کی گنجائش باقی نہیں رہتی ، چونکہ پہلی طلاق کے بعد عدت گزر جانے سے نکاح پہلے ہی ختم ہوچکا تھا ،لہذااس کے تقریباً ایک سال گزرنے کے بعد شوہر کی جانب سے کہے گئے الفاظ: "طلاق دی، طلاق دی، جاؤ"سے شرعاً مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ تاہم سائلہ اوراس کےشوہرکوبغیرحلالہ شرعیہ دوبارہ نکاح کاحق اب بھی حاصل ہے ۔چنانچہ اگروہ دونوں باہمی رضامندی سے دوبارہ ازدواجی تعلق بحال کرناچاہتےہوں ،تونئےحق مہرکے تقررکے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں ،لیکن اس صورت میں سائلہ کے شوہرکوآئندہ کے لیے فقط دوطلاقوں کااختیارحاصل ہوگا،اس لیے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔
کمافی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» : أما الطلاق الرجعي فالحكم الأصلي له هو نقصان العدد، فأما زوال الملك، وحل الوطء فليس بحكم أصلي له لازم حتى لا يثبت للحال، وإنما يثبت في الثاني بعد انقضاء العدة، فإن طلقها ولم يراجعها بل تركها حتى انقضت عدتها بانت»(3/ 180)