طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
95811
| تاریخ :
2026-05-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، حضرت مفتی صاحب! مجھے اپنی بہن کے بارے میں شرعی رہنمائی اور فتویٰ درکار ہے۔ میری بہن کے شوہر یعنی میرے بہنوئی نے پہلے ایک مرتبہ غصے میں واضح الفاظ میں کہا تھا ”میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“ ، اس وقت میری بہن نے فوراً ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا تھا اور گھر والے بھی درمیان میں آگئے تھے، جس کے بعد بات وہیں ختم ہوگئی۔ بعد میں دونوں میں صلح ہو گئی اور رجوع کرلیا گیا۔ اب دوسرا واقعہ یہ ہے کہ کل یا پرسوں واٹس ایپ پر جھگڑے کے دوران میرے بہنوئی نے گالیاں دیں اور پھر یہ الفاظ لکھے”میں تمہیں فارغ کرتا ہوں“ اور ساتھ ”طلاق“ کا لفظ بھی واضح طور پر لکھا۔ اس کے بعد یہ بھی لکھا ”میں تمہیں ابھی کے ابھی، ابھی کے ابھی” اسی وقت میری بہن نے واٹس ایپ بند کرکے انہیں بلاک کر دیا، اب شرعی اعتبار سے معلوم کرنا یہ ہے کہ:
1۔ پہلی مرتبہ جو زبان سے ”میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“ کہا گیا تھا، کیا وہ ایک طلاق شمار ہوئی تھی؟
2۔ واٹس ایپ پر ”فارغ کرتا ہوں“اور ساتھ ”طلاق“لکھنے سے کتنی طلاق واقع ہوئی؟
3۔ کیا اب رجوع کی گنجائش باقی ہے یا نکاح ختم ہو چکا ہے؟
4۔ اگر ایک یا دو طلاقیں ہوئی ہیں تو عدت اور رجوع کا کیا حکم ہوگا؟
مزید یہ کہ میری بہن کی دو تین ہفتے پہلے بیٹی پیدا ہوئی ہے، شوہر پشاور میں رہتے ہیں، جبکہ میری بہن ڈیلیوری کی وجہ سے اپنے میکے چکوال میں موجود ہے۔
میں واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی ساتھ شیئر کر رہا ہوں، تاکہ مکمل صورتِ حال واضح ہو سکے۔ براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو، اس طور پر کہ سائل کے بہنوئی نے اپنی بیوی کو مذکور الفاظ ”میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“ کہے ہوں تو اس جملہ سے سائل کی مذکورہ بہن پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی تھی اور دوران عدت رجوع کرلینے سے رجوع بھی درست ہوچکا تھا، چنانچہ مذکور واقعہ کے بعد اگر شوہر نے مذکور جملہ ”میں تمہیں فارغ کرتا ہوں“ لکھا ہو اور اس کے بعد الگ سے ”طلاق“ بھی لکھا ہو تو اس سے بقیہ دو طلاقیں بھی واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: «مطلب الصريح يلحق الصريح والبائن»
(قوله الصريح يلحق الصريح) كما لو قال لها: أنت طالق ثم قال أنت طالق أو طلقها على مال وقع الثاني بحر، فلا فرق في الصريح الثاني بين كون الواقع به رجعيا أو بائنا (قوله ويلحق البائن) كما لو قال لها أنت بائن أو خلعها على مال ثم قال أنت طالق أو هذه طالق بحر عن البزازية، ثم قال: وإذا لحق الصريح البائن كان بائنا لأن البينونة السابقة عليه تمنع الرجعة كما في الخلاصة. وقال أيضا: قيدنا الصريح اللاحق للبائن بكونه خاطبها به وأشار إليها للاحتراز عما إذا قال كل امرأة له طالق فإنه لا يقع على المختلعة إلخ وسيذكره الشارح في قوله ويستثنى ما في البزازية إلخ ويأتي الكلام فيه (قوله بشرط العدة) هذا الشرط لا بد منه في جميع صور اللحاق، فالأولى تأخيره عنها. اهـ. ح (قوله الصريح ما لا يحتاج إلى نية) من هنا إلى قوله على المشهور كان الواجب ذكره قبل قوله والبائن يلحق الصريح لأن هذا كله من متعلقات الجملة الأولى أعني قوله الصريح يلحق الصريح والبائن ولأن المراد بالصريح في الجملة الثانية خصوص الرجعي كما تعرفه قريبا، يعني أن المراد بالصريح هنا حقيقته لا نوع خاص منه وهو ما وقع به الرجعي فقط بل الأعم.» (3/ 306)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95811کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات