تعذیر و جرمانہ

خودکشی کرنے والا شخص اگر بچ جائے تو اس کی کوئی سزا ہے؟

فتوی نمبر :
96190
| تاریخ :
2026-06-08
عقوبات / حدود و سزا / تعذیر و جرمانہ

خودکشی کرنے والا شخص اگر بچ جائے تو اس کی کوئی سزا ہے؟

السلام علیکم
کیا فقہی متون میں خود کشی کی کوشش کرنے والے (زندہ بچ جانے والے) کے لیے کوئی تعزیر یا دنیاوی سزا کا بیان منقول ہے؟ کیا تاریخ اسلام میں اس کی کوئی نظیر ملتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ خود کشی کرنا کبیرہ گناہ ہے،جس سےمتعلق احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں واردہوئی ہیں،اس گناہ کامرتکب اگرزندہ بچ جائے تواخروی سزاسے بچنے کے لیےاس پر بصدق دل توبہ واستغفارکرنالازم وضروری ہے،جبکہ اس جرم کی دنیاوی سزاکےحوالےسے فقہی متون میں اس متعلق کوئی مقررہ حد یا معین شرعی سزا ذکر نہیں کی گئی ہے اورتاریخی طور پر بھی ابتدائی اسلامی ادوار میں اس جرم پر باقاعدہ مقرر عدالتی سزا کی نظائر معروف و منقول نہیں،اس لیے ایسے شخص کے لیے متعین سزاکافیصلہ تونہیں کیاجاسکتا،البتہ یہ عمل چونکہ کبیرہ گناہ اور جان کے اتلاف کی کوشش ہے، اس لیے اگر حاکمِ وقت مناسب سمجھے تو حالات کے اعتبار سے تعزیری سزا دے سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي «صحيح البخاري» : عن الحسن حدثنا جندب بن عبد الله في هذا المسجد وما نسينا منذ حدثنا وما نخشى أن يكون جندب كذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كان فيمن كان قبلكم رجل به جرح فجزع فأخذ سكينا فحز بها يده فما رقأ الدم حتى مات قال الله تعالى: بادرني عبدي بنفسه حرمت عليه الجنة.»(4/ 170)
وفي «صحيح مسلم» : «عن جابر بن سمرة؛ قال:‌أتي ‌النبي صلى الله عليه وسلم ‌برجل ‌قتل نفسه بمشاقص. فلم يصل عليه.»(2/ 672 ت عبد الباقي)
وفي «شرح النووي على مسلم» : «قوله (‌أتى ‌النبي صلى الله عليه وسلم ‌برجل ‌قتل نفسه بمشاقص فلم يصل عليه) المشاقص سهام عراض واحدها مشقص بكسر الميم وفتح القاف وفي هذا الحديث دليل لمن يقول لا يصلى على قاتل نفسه لعصيانه وهذا مذهب عمر بن عبد العزيز والأوزاعي وقال الحسن والنخعي وقتادة ومالك وأبو حنيفة والشافعي وجماهير العلماء يصلى عليه وأجابوا عن هذا الحديث بأن النبي صلى الله عليه وسلم لم يصل عليه بنفسه زجرا للناس عن مثل فعله وصلت عليه الصحابة»(7/ 47)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96190کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خود اپنے نفس پر کسی گناہ کی سزا متعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • حکومت کے ظالمانہ ٹیکس کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تعذیر و جرمانہ 0
  • قسط کی عدم ادائیگی پر جرمانہ عائد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • چوری کے پیسے واپس کرنے میں پکڑے جانے کا ڈر ہو تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • مقتول کے اولیاء میں سے کچھ ورثاء و اولیاء قصاص معاف کردیں تو دیگر اولیاء کے لئے دیت اور اس کی تقسیم کا حکم و طریقہ کار

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • پرندہ زورسے پکڑنےپر مرنے سے کوئی کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • چوری شدہ مال اور اس سے حاصل شدہ منافع دونوں واپس کرنا لازم ہے

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • دس سالہ لڑکے کا بکری سے بدفعلی کرنا اور بکری سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • ملازم کی چوری کی وجہ سے اسکی تنخواہ اور فنڈ ضبط کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • دیت لینے سے مقتول کو انصاف ملے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • صلح میں لڑکی کا نکاح کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچے کو دوائی دینے سے اس کی موت کی صورت میں اس کی ماں پر کیا کفارہ آئے گا ؟

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • خودکشی کرنے والا شخص اگر بچ جائے تو اس کی کوئی سزا ہے؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات