ہدیہ

بیٹیوں کو ہبہ کی ہوئی زمین میں کسی اور بہن کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
96448
| تاریخ :
2026-06-15
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیٹیوں کو ہبہ کی ہوئی زمین میں کسی اور بہن کا حصہ ہوگا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی چار بیٹیاں ہوں تو ان میں سے اگر تین کو وہ اپنی زندگی میں مکان کی زمین ہبہ (ڈیکلریشن آف گفٹ) کر دیں، تو کیا انتقال کے بعد چوتھی بیٹی کو اس زمین سے حصہ ملے گا، یا صرف باقی ورثہ کا شرعی حصہ ملے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر والد نے اپنی صحت والی زندگی میں مذکورہ زمین اپنی تین بیٹیوں کے درمیان تقسیم کر کے ہر ایک کو اس کے حصہ پر باقاعدہ مالکانہ تصرف کا اختیار دیدیا ہو، تو ایسی صورت میں شرعاً ہبہ تام ہوجانے کی وجہ سےمذکورہ زمین ان تین بیٹیوں کی ملکیت بن چکی، لہذاوالد کے انتقال کے بعد وہ زمین ان کے ترکہ میں شامل نہیں ہوگی اور چوتھی بیٹی کو اس زمین میں بطور میراث حصہ نہیں ملے گا۔ البتہ والد کے انتقال کے وقت ان کی ملکیت میں موجود باقی ترکہ میں تمام ورثاء اپنے شرعی حصوں کے حقدار ہوں گے،
تاہم اگروالد نے ان تین بیٹیوں کے لیے محض ہبہ کازبانی اعلان کیا ہو، یا صرف کاغذی طورپران کےنام کی دستاویز (Declaration of Gift) تیارکی ہو، اور زمین کا قبضہ و مالکانہ تصرف بدستوروالدکے پاس رہا ہو ، توہبہ تام نہ ہونے کی وجہ سے وہ زمین ان تین بیٹیوں کی ملکیت نہیں بنی ؛بلکہ مذکور زمین والدکے انتقال کے بعد ترکہ میں شامل ہوکرچوتھی بیٹی سمیت ان کے تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اعلاءالسنن : و رکنھا الا یجاب والقبول ، لان ملک الانسان لاینتقل الی الغیر بدون تملیکہ و الزام الملک علی الغیر لایکون بدون قبولہ (الی قولہ) و القبض لابد منہ لثبوت الملک (الی قولہ )لالصحۃ العقد (کتاب الھبۃ ج 16 ص 68 ط : ادارۃالقران و العلوم الاسلامیۃ) ۔
و فی الدرالمختار : (و رکنہا) ھو (الایجاب و القبول (و تتم ) الھبۃ (بالقبض) الکامل الخ ( کتاب الھبۃ : ج 5 ص 688 ط : ایچ ایم سعید ) ۔
وفی رد المحتار: تحت (قولہ بخلاف جعلته باسمك) قال في البحر: قيد بقوله: لك؛ لأنه لو قال: جعلته باسمك، لا يكون هبة؛ ولهذا قال في الخلاصة: لو غرس لابنه كرما إن قال: جعلته لابني، يكون هبة، وإن قال: باسم ابني، لا يكون هبة، ولو قال: أغرس باسم ابني، فالأمر متردد، وهو إلى الصحة أقرب اھ وفي المتن من الخانية بعد هذا قال: جعلته لابني فلان، يكون هبة؛ لأن الجعل عبارة عن التمليك، وإن قال: أغرس باسم ابني، لا يكون هبة، وإن قال: جعلته باسم ابني، يكون هبة؛ لأن الناس يريدون به التمليك والهبة اهـ. وفيه مخالفة لما في الخلاصة كما لا يخفى اهـ.قال الرملي: أقول: ما في الخانية أقرب لعرف الناس تأمل اهـ.وهنا تكملة لهذه لكن أظن أنها مضروب عليها لفهمها مما مر وهي وظاهره أنه أقره على المخالفة وفيه أن ما في الخانية فيه لفظ الجعل وهو مراد به التمليك بخلاف ما في الخلاصة اهـ تأمل، نعم عرف الناس التمليك مطلقا تأمل (قوله: ليس بهبة) بقي ما لو قال: ملكتك هذا الثوب مثلا، فإن قامت قرينة على الهبة صحت، وإلا فلا لأن التمليك أعم منها لصدقه على البيع والوصية والإجارة وغيرها وانظر ما كتبناه في آخر هبة الحامدية وفي الكازروني: أنها هبة. اھ(کتاب الھبۃ، ج: 5، ص: 689، ناشر: سعید)-
وفی شرح المجلۃ: المادۃ : 837 – (تنعقد الھبۃ بالایجاب و القبول و تتم بالقبض) صریح ھذہ المادۃ أن القبول رکن أیضاً کالإیجاب، و ھو المذکور فی الھدایۃ و الغرر و الملتقی والتنویر وغیرھا(إلی قولہ) واعلم أن المراد بالقبض الذی تتم بہ الھبۃ ھو القبض الکامل وھو فی المنقول ما یناسبہ وفی العقار ما یناسبہ ، فقبض مفتاح الدار قبض لھا إلخ (الفصل الأول فی بیان مسائل المتعلقۃ برکن الھبۃ و قبضھا، ج 3، ص 344، ط:مکتبۃ اسلامیۃ)-
و فی رد المحتار: تحت (قَوْلُهُ: هُوَ الْإِيجَابُ) وَفِي خِزَانَةِ الْفَتَاوَى: إذَا دَفَعَ لِابْنِهِ مَالًا فَتَصَرَّفَ فِيهِ الِابْنُ يَكُونُ لِلْأَبِ إلَّا إذَا دَلَّتْ دَلَالَةُ التَّمْلِيك بِيرِيٌّ. الخ( كِتَابُ الْهِبَةِ، 688/5 ، ط:دار الفكر - بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96448کی تصدیق کریں
0     46
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات