بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مسجد و مدرسہ جگہ برائے وقف تین کنال
سابق متولی وفات پاچکے ہیں انکی اولاد دو بیٹے چار بیٹیاں ہیں سب کی خواہش ہے کہ ہم اس جگہ پر دین کا کام سر انجام دیں
کیا شرعاً انکی تمام اولاد متولی بن سکتی ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر سابق متولی نے اپنی زندگی میں اپنے بعد مسجد و مدرسہ کی تولیت کے لیے کسی شخص کو مقرر یا نامزد نہ کیا ہو، تو محض واقف کی اولاد ہونے کی وجہ سے تمام اولاد خود بخود متولی نہیں بنے گی، بلکہ اولاد میں جو شخص تولیت کی زیادہ اہلیت رکھتا ہو، وہ دوسروں کی نسبت تولیت کا زیادہ حق دار ہوگا۔
کما فی رد المحتار مع الدر المختار: (وما دام أحد يصلح للتولية من أقارب الواقف لا يجعل المتولي من الأجانب)؛ لأنه أشفق.
قوله: (وما دام أحد إلخ): المسألة في كافي الحاكم ونصها: ولا يجعل القيم فيه من الأجانب ما وجد في ولد الواقف وأهل بيته من يصلح لذلك، فإن لم يجد فيهم من يصلح لذلك، فجعله إلى أجنبي، ثم صار فيهم من يصلح له صرفه إليه اهـ. (كتاب الوقف، ج 6، ص 637، دار الفكر)
وفی غنية المستملي: وكذلك ولد الباني وعشيرته من بعده أولى من غيره. (فصل في أحكام المسجد، ص 530، مكتبة نعمانية)