السلام علیکم ؛کیا میزان بینک سے مکان بنانے کے لیے قرض لینا جائز ہے،کیا یہ سود ہے کہ نہیں؟
ہماری معلومات کے مطابق مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی مالی معاملات انجام دینے والے کوئی بھی غیر سودی بینک (بشمول میزان بینک ) کسٹمر کو براہِ راست قرض فراہم نہیں کرتا، بلکہ کسٹمر کی ضرورت اور شرعی تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاملہ کرتا ہے ، لہذا سائل مکان کی تعمیر یا خریداری کے حوالے سے جو بھی معاملہ کرنے کا خواہش مند ہو،تو ایسی صورت میں متعلقہ بنک کے شریعہ بورڈ میں موجود علماء کرام کی ہدایات کی روشنی میں(اگر سائل کو ان پر اعتماد ہو) معاملہ کرنے کی گنجائش ہے ۔