السلام علیکم !میری شادی کے ایک سال بعد بیٹی پیدا ہوئی اور اس کے 6 ماہ بعد بیوی کو دوباراہ سے حمل ہو گیا جس کے میں خلاف تھا کہ بچی 3 سال کی ہو جائے بعد میں دوسرا بچہ ہو حمل کی علامات پر میں نے بیوی کو حمل روکنے کی گولی کھانے کو کہا لیکن وہ نہ مانی مین نے غصے میں اسے کہا "جس دن یہ بچہ پیدا ہوا اس دن تجھے 1 طلاق دیتا ہوں " اب یہ طلاق ہوئی کہ نہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں سوال میں مذکور جملے "جس دن یہ بچہ پیدا ہوا اس دن تجھے 1 طلاق دیتا ہوں"سے تعلیقِ طلاق منعقد ہو چکی ہے، تاہم فی الحال طلاق واقع نہیں ہوگی۔ لیکن جس دن بچہ پیدا ہوگا، اس دن سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو جائے گی، جسکے بعد میں سائل کو دورانِ عدت رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ لیکن اگر سائل نے عدت میں رجوع نہ کیا تو عدت گزرنے کے بعد دوبارہ ساتھ رہنے کے لیے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا، بہر دو صورت آئندہ کے لیے سائل کے پاس فقط دو (2) طلاقوں کا اختیار ہوگا۔ اس لئے سائل کو طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔
کمافی الھندیۃ: واذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقا مثل: ان یقول لامراتہ ان دخلت الدار فانت طالق الخ (کتاب الطلاق، الفصل الثالث فی تعلیق الطلاق بکلمۃ ان واذا وغیر ھما،ج:1، ص:ـ420،ط: ماجدیۃ)
و فی المبسوط للسرخسي :(قال): وإن قال: إذا ولدت ولدا، فأنت طالق فأسقطت سقطا مستبين الخلق أو بعض الخلق طلقت؛ لأن مثل هذا السقط ولد، ألا ترى أن العدة تنقضي به، وتصير الجارية أم ولد له، ولو لم يستبن شيء من خلقه، لم يقع به طلاق؛ لأنه ليس بولد في حكم العدة وثبوت أمية الولد، فكذلك في حكم الطلاق.اھ( باب من الطلاق،ج:6،ص:105،-ط:دار امعرفۃ)
و فی الفتاوى الهندية:إن قال: إذا ولدت فأنت طالق فولدت ولدا ميتا طلقت كذا في الجوهرة النيرة.
قال الحاكم في الكافي: إذا قال لها: إذا ولدت فأنت طالق فأسقطت سقطا قد استبان بعض خلقه طلقت فإن لم يستبن خلقه لم يقع به الطلاق كذا في غاية البيان.اھ(الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما،ج:1،ص:424،ط:المطبعة الكبرى الأميرية)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0