السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، زید نے دکاندار کو سامان کیلئے پیسے دئیے کہ سامان منگواؤ ، سامان منگوا لیا لاہور سے ۔ سامان زید کا پڑا ہے دکان میں امانت، اب زید دکاندار کے پاس آگیا، سب مال دیکھ لیا، ریٹ بیلٹی وغیرہ، مطلب تقریباً سارا مال 10 لاکھ تک آگیا خرچہ کیساتھ ، اب دکاندار نے زید کو بول دیا کہ یہ سامان مجھ پر کچھ منافع رکھ کر بیچ دو،لیکن پیسے دو ماہ بعد لے لینا، زید نے بول دیا کہ ٹھیک ہے گیارہ لاکھ کا لے لو ، دکان دار نے 109000 میں فائنل کر دیا ، یعنی 90000 منا فع زید کو مل گیا، کیا یہ حلال ہے یا حرام؟
صورتِ مسئولہ میں اگر دونوں معاملات (مال منگوانا اور اس کے بعد خرید وفروخت) بالکل الگ الگ ہوں، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ معلق، مشروط اور جڑے ہوئے نہ ہوں اور زید نے دکان میں مال پہنچنے اور اس پر قبضہ کرلینے کے بعد وہ سامان ایک مقررہ قیمت طے کرکے دکاندار کو ادھار فروخت کیا تو شرعاً اس طرح معاملہ کرنا جائز اور درست ہے، بشرطیکہ ادھار قیمت کی ادائیگی کے لیے کوئی حتمی وقت متعین کیا جائے۔
ففي بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: «فأما إذا كان في يد المشتري فهل يصير قابضا للبيع بنفس العقد أم يحتاج فيه إلى تجديد القبض فالأصل فيه أن الموجود وقت العقد إن كان مثل المستحق بالعقد ينوب منابه، وإن لم يكن مثله فإن كان أقوى من المستحق ناب عنه، وإن كان دونه لا ينوب؛ لأنه إذا كان مثله أمكن تحقيق التناوب؛ لأن المتماثلين غيران ينوب كل واحد منهما مناب صاحبه، ويسد مسده، وإن كان أقوى منه يوجد فيه المستحق، وزيادة، وإن كان دونه لا يوجد فيه إلا بعض المستحق فلا ينوب عن كله، وبيان ذلك في مسائل، وجملة الكلام فيها أن يد المشتري قبل الشراء إما أن كانت يد ضمان، وإما أن كانت يد أمانة»....(إلى قوله) «وإن كانت يد المشتري يد أمانة كيد الوديعة، والعارية لا يصير قابضا إلا أن يكون بحضرته، أو يذهب إلى حيث يتمكن من قبضه بالتخلي؛ لأن يد الأمانة ليست من جنس يد الضمان فلا يتناوبان، والله عز وجل أعلم.» (کتاب البیوع، فصل فی حکم البیع، ج: 5، ص: 248، المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1