ہدیہ

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کے حصہ کا حکم

فتوی نمبر :
97195
| تاریخ :
2026-07-06
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کے حصہ کا حکم

میرے والد کا انتقال 1992ء میں ہوگیا تھا، میرے دادا کا ایک 120 گز کا مکان تھا، دادا نے 1982ء میں یہ مکان صرف میرے تایا کے نام کر دیا تھا، لیکن صرف نام کیا تھا، باقاعدہ ملکیت اور قبضہ منتقل نہیں کیا تھا، بعد میں دادا اور دادی دونوں کا بھی انتقال ہوگیا، اب میرے تایا اس مکان کو فروخت کرکے تمام بہن بھائیوں میں حصہ دینا چاہتے ہیں، میرے والد کا انتقال دادا اور دادی سے پہلے ہوگیا تھا، اس لیے میرے چچا کہتے ہیں کہ چونکہ والد اپنے والد (دادا) سے پہلے فوت ہوگئے تھے، اس لیے ان کا کوئی حصہ نہیں بنتا، اور نہ ہی ان کی اولاد (یعنی ہمارا) کوئی حصہ بنتا، مزید یہ کہ تایا، دو چچا اور ایک پھوپھی ہیں، تایا اور دو چچا اسی مکان میں رہتے تھے، جبکہ ہم الگ رہتے ہیں، اب تایا کا بڑا بیٹا یہ مکان خرید رہا ہے، اور تایا تمام بہن بھائیوں کو ان کا حصہ دینا چاہتے ہیں، دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ کیا میرے مرحوم والد کے انتقال دادا سے پہلے ہونے کی وجہ سے ہمارا اس مکان میں شرعاً کوئی حصہ بنتا ہے یا نہیں؟ براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں، جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والد کی زندگی میں جس بیٹے یا بیٹی کا انتقال ہوجائے تو اس بیٹے /بیٹی کا اپنے والدین کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوتا لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے مرحوم والدکاانتقال چونکہ اپنے والد (دادا) کی زندگی میں ہوگیاتھا،اس لیے سائل کے تایاکا اپنے والد(سائل کےدادا)کے ترکہ میں مرحوم بھائی (سائل کے والد)اوراس کی اولادکاحصہ نہ ہونے کادعوی شرعاًدرست ہے،چنانچہ سائل اوراس کے دیگربہن بھائیوں کومذکورمکان میں حصہ داری کامطالبہ کرنےکاحق حاصل نہیں، البتہ اگر دادامرحوم کے ورثاء(تایا،چاچا،پھوپھی وغیرہ ) اپنی رضامندی سے انہیں بطورصلہ رحمی کچھ دینا چاہیں تو انہیں اس بات کا مکمل اختیار حاصل ہے،جویقیناًان کے لیے باعث اجروثواب ہوگا، تاہم ایساکرناان پرلازم نہیں ،اس لیے سائل اوراس کے بہن بھائیوں کوازخودان سے مطالبہ کرنے سے احترازچاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت (قوله هي علم بأصول إلخ) (الی قولہ) وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل والعلم بجهة إرثه،الخ (ج6 ص 758 کتاب الفرائض ط سعید)۔
وفی تکملۃ فتح الملھم: وقد ذکر الإمام أبو بکر الجصاص الرازی رحمہ اللہ فی أحکام القرآن والعلامۃ العینی فی عمدۃ القاری ، الإجماع علی أن الحفید لا یرث مع الابن، الخ(ج2 ص 18 باب ألحقو الفرائض بأھلھا ط دارالعلوم کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97195کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات