ہدیہ

بہوؤں کو ہبہ کیے ہوئے پلاٹوں کا حکم

فتوی نمبر :
97765
| تاریخ :
2026-07-24
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بہوؤں کو ہبہ کیے ہوئے پلاٹوں کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم مفتی صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ دینِ اسلام کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے،ایک شرعی مسئلہ میں آپ کی رہنمائی درکار ہے،مرحوم خواجہ اقبال صاحب نے اپنی زندگی میں اپنی تینوں بہوؤں، یعنی رضوانہ جاوید، مینا تنویر اور افشاں تسنیم کے لیے تین الگ الگ پلاٹ خریدے، یہ پلاٹ ابتدا ہی سے انہی کے نام پر بک کروائے گئے،بعد ازاں جب ان کی قرعہ اندازی (Balloting) ہوئی تو مرحوم خواجہ اقبال صاحب نے اہلِ خانہ کے سامنے واضح طور پر اعلان فرمایا کہ: "یہ پلاٹ میری بہوؤں کے لیے میری طرف سے تحفہ (ہبہ) ہیں، اور میرے بیٹوں کا ان پر کوئی حق نہیں، کیونکہ یہ پہلے ہی ان کے نام کیے جا چکے ہیں۔" سن 2002 میں مرحوم خواجہ اقبال صاحب کا انتقال ہوگیا۔ بعد ازاں سن 2020 میں ان کے صاحبزادے مرحوم خواجہ تنویر اقبال کا بھی انتقال ہوگیا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ محترمہ مینا تنویر، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ مرحوم خواجہ تنویر اقبال کی اس پلاٹ کے علاوہ دیگر جائیداد اور ترکہ شریعت کے مطابق ان کی اہلیہ اور بچوں کے درمیان تقسیم کیا جا چکا ہے۔ مرحوم خواجہ تنویر اقبال نے اپنی وفات سے قبل بیماری کے دوران متعدد مرتبہ اپنے سالے شہزاد احمد اور اپنے بھائی تسنیم اقبال کے سامنے یہ بات واضح طور پر کہی کہ: "یہ پلاٹ میری اہلیہ مینا تنویر کی ملکیت ہے۔ اس پر نہ میرا کوئی حق ہے، نہ میرے بھائیوں کا، نہ میرے بیٹے کا اور نہ ہی میری بیٹیوں کا۔" الحمدللہ یہ دونوں حضرات آج بھی حیات ہیں اور اس بات کی گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔ بعد ازاں سن 2024 میں یہ پلاٹ فروخت ہوا اور اس کی تمام رقم محترمہ مینا تنویر کے پاس موجود ہے۔ اب مرحوم خواجہ تنویر اقبال کے بیٹے کا یہ مؤقف ہے کہ چونکہ ان کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، اس لیے اس پلاٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو ان کے والد کے ترکہ میں شامل کیا جائے، اور اسے شرعی ورثاء میں تقسیم کیا جائے۔ جبکہ محترمہ مینا تنویر کا موقف یہ ہے کہ چونکہ یہ پلاٹ ان کے سسر مرحوم خواجہ اقبال صاحب نے اپنی زندگی میں انہیں بطور ہبہ دیاتھا اور بعد میں ان کے شوہر نے بھی اس پر ان کی مکمل ملکیت کی تصدیق کی تھی، اس لیے یہ ان کی ذاتی ملکیت ہے اور اس کی رقم بھی انہی کا حق ہے۔ محترم مفتی صاحب! ازراہِ کرم قرآن و سنت، فقہِ حنفی اور شرعی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ: اگر مرحوم خواجہ اقبال صاحب نے اپنی زندگی میں یہ پلاٹ اپنی بہو کو بطور ہبہ دے دیا تھا، تو کیا یہ پلاٹ شرعاً ان کی ذاتی ملکیت شمار ہوگا؟ کیا مرحوم خواجہ تنویر اقبال کے انتقال کے بعد اس پلاٹ یا اس کی فروخت سے حاصل شدہ رقم ان کے ترکہ میں شامل ہوگی؟ کیا ان کے بیٹے یا دیگر ورثاء اس رقم میں شرعاً کسی حصے کے حق دار ہیں، یا یہ مکمل رقم محترمہ مینا تنویر کی ذاتی ملکیت شمار ہوگی؟ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمیں شریعتِ مطہّرہ کے مطابق عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم خواجہ اقبال نے اپنی زندگی میں مذکورہ پلاٹ اپنی بہو "مینا تنویر" کو بطورِ ہبہ مالکانہ حق اورقبضہ کےساتھ دیدیا ہو،جس کااعتراف میناتنویرکے مرحوم شوہرنے گواہوں کے سامنےبھی کیاہو ،تو ایسی صورت میں مذکور پلاٹ میناتنویر کی ذاتی ملکیت ہے۔ لہٰذا ان کے شوہر خواجہ تنویر اقبال کی وفات کے بعد یہ پلاٹ ان کے ترکہ میں شامل نہیں ہوگا۔اور نہ ہی پلاٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں مرحوم کے بیٹے یا دیگر ورثاء کےلیے کسی قسم کےحصہ کامطالبہ کرناشرعاً ئز ہے، لہذا "مینا تنویر" کے بیٹے کو اپنے اس ناجائز مطالبہ سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي الشامية: وقوله: (بخلاف جعلته باسمك) قال في البحر: قيد بقوله: لك؛ لأنه لو قال: جعلته باسمك، لا يكون هبة؛ ولهذا قال في الخلاصة: لو غرس لابنه كرما إن قال: جعلته لابني، يكون هبة، وإن قال: باسم ابني، لا يكون هبة، ولو قال: أغرس باسم ابني، فالأمر متردد، وهو إلى الصحة أقرب اهـ. وفي المتن من الخانية بعد هذا قال: جعلته لابني فلان، يكون هبة؛ لأن الجعل عبارة عن التمليك، وإن قال: أغرس باسم ابني، لا يكون هبة،اھ(كتاب الهبة، ج: ٥، ص: ٦٨٩، مط: سعيد)
وفي دررالحكام:لأن للإنسان أن ‌يتصرف في ملكه الخاص كما يشاء وليس لأحد أن يمنعه عن ذلك ما لم ينشأ عن تصرفه ضرر بين لغيره (انظر المادة 1192) (منافع الدقائق، والأشباه اھ(الباب الرابع في بيان المسائل التي تتعلق بمدة الإجارة،ج:١،ص:٥٩٩،ط:دار الجيل)
وفي التاترخانية: وأما شرائط صحتها فأنواع ،أما في الموهوب فهو أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض و أن يكون الموهوب مقسوما اذا كان ما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب و لا يكون متصلا ولا مشغولا بغير الموهوب، اھ(كتاب الهبة، ج: ١٤، ص؛ ٤١٢،ناشر ؛ حقانية )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97765کی تصدیق کریں
0     72
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات