نفلی روزوں کے احکام

10-9 محرم کو نیازیں بانٹنا، روزے رکھنا اور اہتمام کے ساتھ پانی پلانا جائز ہے یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
97954
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / نفلی روزوں کے احکام

10-9 محرم کو نیازیں بانٹنا، روزے رکھنا اور اہتمام کے ساتھ پانی پلانا جائز ہے یا نہیں ؟

1: محرم الحرام کی ۹، ۱۰ محرم کو نیازیں بانٹنا، روزے رکھنا اور اہتمام کے ساتھ پانی پلانا جائز ہے یا نہیں ؟
۲: میرا تعلق صوبہ سرحد کے شمالی علاقہ سے ہے، ہمارے رسم و رواج کے مطابق دلہا اور دلہن کو رخصتی سے ایک دن قبل مہندی لگائی جاتی ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں کہ کیا اس طرح کی رسم سے دین میں بدعت پیدا کرنے کے مترادف ہے یا کہ واقعی میں مہندی لگانا جائز ہے ؟
۳:سنتِ مؤکدہ کو باقاعدگی سے نہ پڑھنے سے نماز مکمل ہو جاتی ہے یا نہیں؟ کیا سنتِ موکدہ کو چھوڑنے سے آدمی گناہ گار ہوتا ہے؟
۴: ننگے سر نماز ہو جاتی ہے ، مزید وضاحت فرمائیں کہ کپڑا یا ٹوپی وغیرہ کی سہولت میسر ہونے کے باوجود اگر فیشن کے طور پر ننگے سر نماز پڑھی جائے ، دین اسلام میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ براہ کرم مجھے تمام سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محرم الحرام کے مہینہ میں یوم عاشورہ اور اس سے ایک دن قبل یا بعد یعنی دو دنوں کا روزہ رکھنا مستحب ہے، جبکہ دیگر امور محض رسومات ہیں، ان کے اہتمام سے احتراز چاہئیے ۔
۳۔ بلا عذر سنتِ مؤکدہ کا چھوڑنا موجبِ گناہ اور اس کو عادت بنا لینا نبی کریم ﷺ کی شفاعت سے محرومی کا ذریعہ ہے، اس قسم کی کوتاہی سے احتراز چاہئیے ۔
۴۔ ٹوپی وغیرہ ہوتے ہوئے محض فیشن کی بناء پر ننگے سر نماز پڑھنا خلاف سنت اور مکروہ ہے جس سے احتراز چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): قال في النهر: وتعقبه ابن العز بأنه لم يصح عنه - صلى الله عليه وسلم - في يوم عاشوراء غير صومه اھ (2/ 418)
و في الدر المختار: ولكن يتعلق به الحرمان عن شفاعة النبي المختار - صلى الله عليه وسلم - لحديث «من ترك سنتي لم ينل شفاعتي» فترك السنة المؤكدة قريب من الحرام، وليس بحرام اهـ. (6/ 337)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سیف اللہ جمیل رحمہ اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97954کی تصدیق کریں
0     32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ذو الحجہ کے شروع ایام میں قضا روزے رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیا محرم الحرام کی طرح باقی ایام میں بھی ایک روزے کے ساتھ دوسرا روزہ ملانا ہوگا؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 1
  • شوال کے چھ روزوں کے بارے میں حکمِ شرعی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 1
  • 12 ربیع الاول کو عید کہنا اور روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے روزے کی فضیلت احادیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • نفلی روزہ رکھ کر توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • رمضان اور عید کے چاند میں مقامی رویت کا اعتبار ہوگا یا سعودی عرب کی رویت کا ؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نفلی روزوں کے احکام 1
  • 10-9 محرم کو نیازیں بانٹنا، روزے رکھنا اور اہتمام کے ساتھ پانی پلانا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات