خرید و فروخت

غبن فاحش کے ساتھ خریدی ہوئی چیز کا حکم

فتوی نمبر :
98105
| تاریخ :
2026-08-02
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

غبن فاحش کے ساتھ خریدی ہوئی چیز کا حکم

ایک شخص نے سامان معلوم قیمت پر ادھار پر خریدا، سامان وصول کرنے اور استعمال کرنے کے بعد اس نے پختہ وعدہ کیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر طے شدہ قیمت ادا کر دے گا، لیکن ایک ماہ بعد اس نے یہ دعویٰ کیا کہ فروخت کرنے والے نے اس سے بہت زیادہ (فاحش) غبن کیا ہے۔ اس دعوے کے باوجود وہ سامان بدستور استعمال کرتا رہا، اور اپنی رائے کے مطابق صرف اتنی رقم ادا کی جتنی وہ اس سامان کی اصل قیمت سمجھتا تھا، اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس قیمت پر خرید و فروخت کا معاہدہ ہوا تھا، اسے مکمل طور پر ادا کرنا اس پر لازم نہیں، حالانکہ یہ خریدار دینی مدرسے کا فارغ التحصیل ہے اور تخصص فی الفقہ کر رہا ہے، اب درج ذیل سوالات ہیں:
1. کیا اس خریدار کو، فاحش غبن کا دعویٰ کرنے کے باوجود، سامان مسلسل استعمال کرتے رہنے کے بعد بھی خیارِ غبن حاصل رہے گا؟
2. کیا اس کا یہ دعویٰ درست ہے کہ طے شدہ معاہدہ کے مطابق پوری قیمت ادا کرنا اس پر واجب نہیں؟
3. کیا اس قسم کے معاملات اور اس طرزِ عمل کی بنا پر اس مفتی کی عدالت (شرعی دیانت و ثقاہت) ساقط ہو جاتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ادھار خرید و فروخت کی صورت میں عام طور پر زیادہ قیمت متعین کی جاتی ہے، چنانچہ صورت مسئولہ میں سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ غبن(اضافی رقم)بیع مؤجل کی بناء پرتھی یا اس کے علاوہ کسی اور وجہ سے زیادہ قیمت طے کی گئی تھی ، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم صورت مسئولہ میں اگو مذکورہ قیمت بیع مؤجل (ادھار خرید و فروخت) کی بنیاد پر باہمی رضامندی سے طے ہوئی تھی اور مارکیٹ میں بھی اتنی زیادتی مروج ہو تو ایسی صورت میں خریدار کو خیار غبن حاصل نہ ہوگا، لیکن اگر مذکورہ زیادتی مارکیٹ میں رائج نہ ہو اورعام تجار کے ہاں بھی یہ غبن فاحش کہلاتا ہو توا یسی صورت میں خریدار کو اگر چہ خیار غبن حاصل تھا ، لیکن چونکہ اس علم کے باوجود وہ خریدار مذکور سامان کو واپس کرنے کے بجائے بدستور استعمال کرتا رہا، تو اس کی وجہ سے اس کا خیار غبن ساقط ہوچکا ہے، لہذا اب خریدار کا یکطرفہ کم قیمت کی ادائیگی پر مصر رہنا اور طے شدہ قیمت ادانہ کرنا شرعاً جائز نہیں، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في شرح المجلة: المشتری الذی حصل لہ تغریر اذا اطلع علی الغبن الفاحش ثم تصرف فی المبیع تصرّف الملاک سقط حق فسخہ(الى قوله) قال في الأنقروية نقلاً عن حاوي القنية: ولو تصرف المشتري المغبون في المبيع تصرف الملاك بعد ما عرف الغبن فيه، لا يرده ولو تصرف فيه تصرف الأمانة، يرده به، (الفصل السابع في الغبن و التغرير، المادۃ:۳۵۹،ص: ٣٤٠، مط:اسلامية )
وفي الهندية: الأصل أن المشتري متى تصرف في المشترى بعد العلم بالعيب تصرف الملاك بطل حقه في الرد(كتاب البيوع، الفصل الثالث فيما يمنع الرد بالعيب وما لا يمنع، ج: ٣، ص: ٧٥، مط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98105کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات