ہدیہ

بیوی کے نام خریدی ہوئی پراپرٹی کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
98417
| تاریخ :
2026-08-13
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیوی کے نام خریدی ہوئی پراپرٹی کی ملکیت کا حکم

السلام علیکم ! عرض یہ ہے کہ میری والدہ (مرحومہ) کے نام پر کچھ جائیداد ہے جو میرے والد ( مرحوم) نے ہی شادی کے بعد میری والدہ (مرحومہ) کے نام پر خریدی تھی، جس کی رجسٹری اور اصل دستاویزات بھی والدہ مرحومہ کے نام پر تھی، اور تاحال ہے ( والد صاحب جب تک زندہ تھے انکا اس جائیداد کے حوالے سے والدہ کیساتھ کوئی تضاد نہیں تھا) والد صاحب نے جائیداد والدہ کے نام پر ہی خریدی تھی، مگر اس کا کرایہ وغیرہ والد صاحب ہی دیکھتے تھے ، جائیداد کی مالیت تقریبا 90 لاکھ کے قریب ہے، اب ہم شریعت کے لحاظ سے تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ہم تین بہنیں ہیں کوئی بھائی نہیں، میری نانی (میری والدہ کی ماں ) زندہ ہے، 2 ماموں اور 3 خالائیں زندہ ہیں، نانا ابو انتقال کر چکے ہیں ( جو میری والدہ کی زندگی ) میں ہو چکا ہے ، اس معاملے میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ تقسیم صرف ہم تین بہنوں میں ہوگی یا مندرجہ بالا میری والدہ کے بھائی، بہنیں اور ماں یا دیگر اور کوئی رشتہ دار بھی شامل ہونگے ۔ شکریہ، والد صاحب کے انتقال کے وقت ورثاء میں بیوہ ، تین بیٹیاں اور دو بہنیں حیات تھیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی چیز یا جائیدادکو محض کسی کے نام کرنے یا ز بانی طورپر کسی کو دیدینے سے شرعاًوہ اس کی ملکیت نہیں بنتی، جب تک اسے اس چیز پر مالکانہ قبضہ اور تصرف کا مکمل اختیار نہ دیدیا جائے ، لہذا صورت مسئولہ مىں اگروالدنے مذکورہ جائیداد صرف اپنی بیوی كے نام كى ہو اور اسے باقاعده مالكانہ قبضہ اور تصرفات كا اختيار نہ ديا ہو تو محض کاغذات میں نام درج ہونے کی وجہ سے مرحومہ بیوی اس جائیداد كی مالك نہىں بنی ، بلکہ مذکورہ جائیداد بدستور والد ہی کی ملکیت میں برقرار ہے، لہذا والد کے انتقال کے بعد اس جائیداد کو بھی مرحوم والد کے دیگر ترکہ کے ساتھ شامل کرکے ان کے ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في التاترخانية: وأما شرائط صحتها فأنواع ،أما في الموهوب فهو أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض و أن يكون الموهوب مقسوما اذا كان ما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب و لا يكون متصلا ولا مشغولا بغير الموهوب (كتاب الهبة ، ج: ١٤، ص؛ ٤١٢،ناشر ؛ حقانية )
وفي الشامية: وقوله: بخلاف جعلته باسمك) قال في البحر: قيد بقوله: لك؛ لأنه لو قال: جعلته باسمك، لا يكون هبة؛ ولهذا قال في الخلاصة: لو غرس لابنه كرما إن قال: جعلته لابني، يكون هبة، وإن قال: باسم ابني، لا يكون هبة، ولو قال: أغرس باسم ابني، فالأمر متردد، وهو إلى الصحة أقرب اهـ. وفي المتن من الخانية بعد هذا قال: جعلته لابني فلان، يكون هبة؛ لأن الجعل عبارة عن التمليك، وإن قال: أغرس باسم ابني، لا يكون هبة،اه (كتاب الهبة، ج: ٥، ص: ٦٨٩، مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98417کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات