طلاق

حرمتِ مصاہرت واقع ہونے کے بعد دی گئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
98520
| تاریخ :
2026-08-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حرمتِ مصاہرت واقع ہونے کے بعد دی گئی طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں مسماۃ شمائلہ ایک بیوہ خاتون ہوں ،میرے ساتھ میرا داماد مسمیٰ محمد راحیل ولد محمد رفیق نے زبر دستی زیادتی کی ہے اور یہ ایک مرتبہ بھی نہیں بلکہ تین مرتبہ کرچکا ہے ،دوسری مرتبہ زیادتی کرنے کے بعد اس نے میری بیٹی کو ایک مرتبہ طلاق دی نام لیکر اور دوسری مرتبہ بغیر نام لیے کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں میری بچی کا نکاح ان کے ساتھ برقرار ہے یا ختم ہوچکا ہے ،بچی حاملہ بھی ہے اور وہ جب بھی یہ حرکت زبر دستی کرتا ہے تو پھر کہتا ہے کہ مجھ پر خیالات آتے ہیں ،مجھ سے ہوجاتا ہے ،جو بھی شرعی حکم ہو تفصیل سے تحریر فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو بایں معنی کہ واقعۃً سائلہ کے داماد مسمیٰ محمد راحیل نے اپنی ساس (سائلہ ) کے ساتھ زبردستی ناجائز تعلقات قائم کیے ہوں تو اس فعلِ شنیع کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہوا ہے، جس پر اسے بصدق دل توبہ و استغفار اور دونوں کو ایک دوسرے سے مکمل طور پر دوری اختیار کرنا لازم ہے۔ جبکہ سائلہ کے داماد مسمیٰ محمد راحیل نے جب پہلی مرتبہ اپنی ساس سے ناجائز تعلق قائم کیا تو اس کی وجہ سے اس کی بیوی (سائلہ کی بیٹی ) ہمیشہ کے لئے اس پر حرام ہوچکی تھی ، چنانچہ اس کے بعد اگر سائلہ کے داماد نے مذکور الفاظ " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " بھی کہہ دیے ہوں تو اس سے متارکت بھی ہوگئی ہے اور سائلہ کی بیٹی ایام عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ :"(و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لايمنع الحرارة(وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن) مطلقًا (ج3 ص:33 کتاب النکاح ط:سعید )
وفی الفتاوی الھندیۃ: "فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت، وكذا تحرم المزني بها على آباء الزاني وأجداده وإن علوا وأبنائه وإن سفلوا، كذا في فتح القدير." (ج1 ص:274 القسم الثاني المحرمات بالصهریة ط: دارالفکر)
وفی الشامیۃ: وبحرمة المصاهرة لا يرتفع النكاح حتى لا يحل لها التزوج بآخر إلا بعد المتاركة وانقضاء العدة، والوطء بها لا يكون زنا (ج3 ص: 73 ط:سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98520کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات